پاکستانی بولنگ ناتجربہ کار ہے، وقت کے ساتھ سیکھیں گے، شاہین شاہ آفریدی

اسپورٹس رپورٹر  اتوار 1 دسمبر 2019
ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں شارٹ لینتھ کی وجہ سے آسٹریلوی بیٹسمینوں کو زیادہ رنز بنانے کا موقع ملا، پیسر۔ فوٹو: فائل

ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں شارٹ لینتھ کی وجہ سے آسٹریلوی بیٹسمینوں کو زیادہ رنز بنانے کا موقع ملا، پیسر۔ فوٹو: فائل

لاہور: شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ پاکستانی بولنگ ناتجربہ کار ہے، وقت کے ساتھ سیکھتے ہوئے مستقبل میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

دوسرے روز کا کھیل ختم ہونے کے بعد پریس کانفرنس میں شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں شارٹ لینتھ کی وجہ سے آسٹریلوی بیٹسمینوں کو زیادہ رنز بنانے کا موقع ملا، کینگروز نے ہمارے بیٹسمینوں کو آگے گیندیں کرتے ہوئے وکٹیں حاصل کیں، ہماری لینتھ شارٹ ہونے کی وجہ سے زیادہ رنز بنے۔

انھوں نے کہا کہ بولرز وقت کے ساتھ سیکھتے جائیں گے، محمد موسٰی کا یہ پہلا میچ ہے،وہ باصلاحیت ہیں، تجربہ حاصل کر کے بہتر بولنگ کریں گے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔