انتظامی بنیادپرنئے صوبے بننے چاہئیںشمسہ گوہر

پچھلے الیکشن میں حصہ لینا کسی جرم سے کم نہیں تھا،ملیحہ ہاشمی، پروگرام تکرار میں گفتگو.


Monitoring Desk September 02, 2012
پچھلے الیکشن میں حصہ لینا کسی جرم سے کم نہیں تھا،ملیحہ ہاشمی، پروگرام تکرار میں گفتگو

مسلم لیگ (ن) کی رہنما شمسہ گوہر نے کہا ہے کہ نئے صوبے بننے چاہئیں لیکن انتظامی بنیادوں پر اور ہم اس کے حق میں ہیں، مسلم لیگ (ن) نے آمریت کے دور میں بھی عوام سے رابطہ رکھا۔

پروگرام تکرار میں اینکر پرسن عمران خان سے گفتگو میں انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کا وویمن ونگ ایکٹو ہے پیپلزپارٹی کی رہنما فائزہ ملک نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں احساس محرومی بہت بڑھ چکا ہے مسلم لیگ ق کی رہنما ثمینہ خاور حیات نے کہاکہ نواز شریف کو عمران خان فوبیا ہوچکا ہے، عمران خان کے آنے سے مسلم لیگ ن کا گراف بہت نیچے چلا گیا جونیئر نمائندہ پاکستان پیپلزپارٹی شہزادی توصیف نے کہاکہ 60 سال کے مسائل حل کرنے میں کچھ وقت درکار ہے۔