پی ایس ایل فائیو میں کون سا کھلاڑی کس ٹیم سے کھیلےگا، فہرست جاری

ویب ڈیسک / میاں اصغر سلیمی  اتوار 1 دسمبر 2019
عثمان شنواری پہلے ہی کراچی کنگز سے لاہور قلندرز میں ٹرانسفر ہوچکے ہیں

عثمان شنواری پہلے ہی کراچی کنگز سے لاہور قلندرز میں ٹرانسفر ہوچکے ہیں

 لاہور: پی ایس ایل 2020 کے لیے ری ٹینشن ونڈو بند ہوگئی جس کے بعد کھلاڑیوں کی فہرست جاری کردی گئی ہے۔ 

لاہور قلندرز نے فخر زمان، محمد حفیظ، ڈیوڈ ویزے اور شاہین شاہ آفریدی کو ری ٹین کرلیا، سہیل اختر، حارث روؤف اور سلمان بٹ کو بھی ری ٹین کیا ہے.

https://twitter.com/thePSLt20/status/1200665484737368064

عثمان شنواری پہلے ہی کراچی کنگز سے لاہور قلندرز میں ٹرانسفر ہوچکے ہیں، لاہور قلندرز نے یاسر شاہ ، راحت علی ، آغا سلمان ، حارث سہیل کو ریلیز کیا۔

https://twitter.com/thePSLt20/status/1201133091210719237

ملتان سلطانز  نے شاہد آفریدی، محمد عرفان، جیمز وینس اور شان مسعود کو ری ٹین کرلیا،ملتان سلطانز  نے علی شفیق، جنید خان اور محمد الیاس کو ری ٹین کیا ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ  نے شاداب خان، فہیم اشرف، آصف علی اور لوک رونکی کو ری ٹین کرلیا،اسلام آباد یونائیٹڈ  نے حسین طلعت، عماد بٹ، رضوان حسین اور موسیٰ خان کو بھی ری ٹین کیا ہے۔

https://twitter.com/thePSLt20/status/1201144769596067840

کراچی کنگز نے قومی ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی کپتان بابراعظم، عماد وسیم، محمد عامر اور افتخار احمد کے ساتھ عامر یامین، اسامہ میر اور عمر خان کو ری ٹین کیا ہے۔

https://twitter.com/thePSLt20/status/1201132369454891009

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد، محمد نواز، شین واٹسن، احمد شہزاد اور عمر اکمل کو ری ٹین کیا ہے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے محمد حسنین، نسیم شاہ اور احسان علی کو بھی ری ٹین کیا ہے۔

پشاور زلمی نے حسن علی، کیرون پولارڈ، وہاب ریاض اور کامران اکمل کے ساتھ ڈیرن سیمی، امام الحق اور عمر امین کو بھی ری ٹین کیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔