بنگلہ دیش پریمیر لیگ کے لیے پاکستانی کرکٹرز کو این او سی دینے کا فیصلہ

محمد یوسف انجم  پير 2 دسمبر 2019
بی پی ایل 6 دسمبر سے 11 جنوری تک جاری رہے گی۔ فوٹو:فائل

بی پی ایل 6 دسمبر سے 11 جنوری تک جاری رہے گی۔ فوٹو:فائل

 لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نےبنگلہ دیش پریمیر لیگ  (بی پی ایل) کے لیے قومی کرکٹرز کو این او سی دینے کا فیصلہ کیاہے۔

ٹی ٹین کرکٹ لیگ کے بعد یہ پہلی لیگ ہے جس کے لیے قومی کرکٹرز کو کھیلنے کی اجازت دی گئی ہے۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق  شعیب ملک اور محمد عرفان کو اب تک این او سی دیے گئے ہیں۔

دوسرے کرکٹرز کے رابطے کرنے پر این او سی کا فیصلہ کر دیا جائے گا ۔ وہاب ریاض ،آصف علی، شاہد آفریدی اور  محمد عامر کے بھی   بی پی ایل میں معایدے ہوچکے ہیں۔ محمد نواز، عماد وسیم اور محمد موسی بھی بی پی ایل کے لیے سائن کرنے والوں میں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ بی پی ایل 6 دسمبر سے 11 جنوری تک جاری رہے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔