مورن مورکل کا دل چینل نائن کی رپورٹرروز کیلی پرآگیا دبئی میں منگنی

گذشتہ ہفتے کے اختتام پر دبئی میں ہی کیلی کو شادی کا پیغام دیا، دونوں کو منگنی پر پروٹیز کرکٹرز نے مبارکباد دی


Sports Desk October 29, 2013
گذشتہ برس جنوبی افریقی ٹیم کے دورئہ آسٹریلیا کے دوران ہوئی ۔۔فوٹو : فائل

جنوبی افریقی فاسٹ بولر مورن مورکل کا آسٹریلوی چینل نائن کی رپورٹر روز کیلی پر دل آگیا۔

انھوں نے گذشتہ ہفتے کے اختتام پر دبئی میں ہی کیلی کو شادی کا پیغام دیا، دونوں کو منگنی پر پروٹیز کرکٹرز نے مبارکباد دی ہے، ان کی ملاقات گذشتہ برس جنوبی افریقی ٹیم کے دورئہ آسٹریلیا کے دوران ہوئی اور اس کے بعد تعلقات بڑھتے ہی چلے گئے، رواں برس کے آغاز پر انڈین پریمیئر لیگ کے موقع پر بھی کیلی نے مورکل کو بھارت میں جوائن کیا تھا۔

بعد میں ان کی ملاقاتیں انگلینڈ میں ہوئیں جہاں پر کیلی آسٹریلیا کی ایشز مہم کی رپورٹنگ کیلیے گئی ہوئی تھیں، مورکل کی ٹیم وہاں پر چیمپئنز ٹرافی کھیلنے میں مصروف تھی، اب گذشتہ ہفتے کیلی خاص طور پر مورکل کیلیے دبئی آئیں جہاں ان کی ٹیم پاکستان سے سیریز کھیلنے میں مصروف ہے، انھوں نے کہا کہ میں مورکل کی فیملی سے بھی مل چکی ہوں۔