پاکستان نے بال ٹیمپرنگ کیس پر آئی سی سی کو خط ارسال کر دیا

خط میں جنوبی افریقی پلیئر فاف ڈو پلیسس کو کم سزا پر احتجاج کیا گیا ہے۔ذرائع


Sports Desk October 29, 2013
ماضی میں جب پاکستانی آل رائونڈر شاہدآفریدی نے گیند کے ساتھ چھیڑ خانی کی تو ان پر پابندی عائد کر دی گئی. فوٹو: فائل

پاکستان نے بال ٹیمپرنگ کیس پر آئی سی سی کو خط ارسال کر دیا، ذرائع کے مطابق اس میں جنوبی افریقی پلیئر فاف ڈو پلیسس کو کم سزا پر احتجاج کیا گیا ہے۔

ساتھ ہی یہ بھی تحریر ہے کہ ماضی میں جب پاکستانی آل رائونڈر شاہدآفریدی نے گیند کے ساتھ چھیڑ خانی کی تو ان پر پابندی عائد کر دی گئی، مگر اسی جرم میں پروٹیز کھلاڑی کو صرف 50فیصد میچ فیس کا جرمانہ عائد کر کے چھوڑ دیا گیا، قوانین میں یہ دہرا معیار کیوں ہے؟۔