جان لیوا حملے میں بال بال بچنے والے رائیڈرز نے کرکٹ میں واپسی پر سنچری جڑ دی

پہلےمسابقتی میچ میں انھوں نے اوٹاگو کی جانب سے اپنی پرانی ڈومیسٹک سائیڈ ویلنگٹن کے خلاف 164 بالز پر 117 رنز اسکور کیے۔


AFP October 29, 2013
نیوزی لینڈ کے ڈومیسٹک میچ میں رائیڈر اونچا شاٹ کھیلنے کے بعد گیند کو باؤنڈری کے پار جاتا دیکھ رہے ہیں ۔ فوٹو : گیٹی امیجز

جان لیوا حملے میں بال بال بچنے والے نیوزی لینڈ کے کرکٹر جیسی رائیڈرز نے کرکٹ میں واپسی پر سنچری جڑ دی، 8 ماہ بعد اپنے پہلے مسابقتی میچ میں انھوں نے اوٹاگو کی جانب سے اپنی پرانی ڈومیسٹک سائیڈ ویلنگٹن کے خلاف 164 بالز پر 117 رنز اسکور کیے۔

انھیں مارچ میں کرائسٹ چرچ میں ایک بار کے باہر 2 افراد نے زدوکوب کیا تھا جس سے انھیں سنجیدہ نوعیت کی انجریز آئیں اور وہ کافی دن اسپتال میں زیر علاج رہے تھے، اس دوران یہ بھی انکشاف ہوا تھا کہ وہ اس حادثے سے قبل ایک ڈومیسٹک ٹوئنٹی 20 میچ میں ڈوپنگ ٹیسٹ میں بھی ناکام رہے تھے جس پر انھیں 6 ماہ کے لیے معطل کردیا گیا۔یا د رہے کہ رائیڈرز نے 2012 کے آغاز سے ہی انٹرنیشنل کرکٹ سے ازخود دوری اختیار کی ہوئی ہے۔