مصباح الحق کو صرف ہیڈ کوچ کا عہدہ رکھنا چاہیے، اقبال قاسم

اسپورٹس رپورٹر  منگل 3 دسمبر 2019
کپتان اظہر علی اعتماد پرپورا نہیں اترے،پاکستان کرکٹ ٹیم ہر شعبے میں ناکام رہی، سابق ٹیسٹ کرکٹر۔ فوٹو: فائل

کپتان اظہر علی اعتماد پرپورا نہیں اترے،پاکستان کرکٹ ٹیم ہر شعبے میں ناکام رہی، سابق ٹیسٹ کرکٹر۔ فوٹو: فائل

کراچی: سابق ٹیسٹ کرکٹر اقبال قاسم  نے کہا ہے کہ میں پہلے ہی کہہ چکا تھا کہ مصباح الحق کو تین عہدے دینا غلط ہے اب دیگر لوگ بھی یہی موقف اپنا رہے ہیں۔

اقبال قاسم نے کہا کہ مصباح کو صرف ہیڈ کوچ کا عہدہ رکھنا چاہیے،جس ٹیم کو دورے پر بھیجا گیا اسے دیکھتے ہوئے ایسے ہی نتائج سامنے آنے تھے،کپتان اظہر علی اعتماد پرپورا نہیں اترے،پاکستان کرکٹ ٹیم ہر شعبے میں ناکام رہی۔

انھوں نے کہاکہ بولرز نے تو ناقص کارکردگی کی انتہا کردی، اتنے جونیئر پلیئرز کھلا کر آسٹریلیا کے خلاف کامیابی کسی صورت ممکن نہیں تھی، تجربات پر تجربات کا نتیجہ سب کے سامنے ہے،یاسر شاہ کی بولنگ میں ورائٹی نظر نہیں آئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔