نوجوان پیسرز توقعات کے مطابق بولنگ نہیں کر سکے، بولنگ کوچ

عباس رضا  منگل 3 دسمبر 2019
ایک یا دو ٹیسٹ میں کارکردگی کی بنیاد پر کسی کے بارے میں رائے قائم کرلینا درست نہیں، وقار یونس، فوٹو: فائل

ایک یا دو ٹیسٹ میں کارکردگی کی بنیاد پر کسی کے بارے میں رائے قائم کرلینا درست نہیں، وقار یونس، فوٹو: فائل

 لاہور: قومی ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ ایک یا دو ٹیسٹ میں کارکردگی کی بنیاد پر کسی کے بارے میں رائے قائم کرلینا درست نہیں۔

پی سی بی کی جانب سے جاری کئے جانے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ نوجوان پیسرز توقعات کے مطابق بولنگ نہیں کر سکے لیکن سب ٹین ایجرز ہیں، آسٹریلوی کنڈیشنز میں لائن و لینتھ اور کنٹرول برقرار رکھنا آسان نہیں ہوتا،  یہ نتیجہ اخذ نہیں کر لینا چاہیے کہ ان پیسرز  میں صلاحیت نہیں، ان کے پاس پیس کا ہتھیار ہے،  ایکشن بھی اچھے ہیں، آنے والے وقت میں یہی بولرز ملک کیلیے پرفارم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ شاہین آفریدی کو کھیلنے کا موقع  ملا اور اب وہ بہتر بولنگ کررہے ہیں، دیگر نوجوان بولرز کو چھ ماہ سے ایک سال کا وقت دینا ہوگا، عمران خان سینئر بھی ٹیلنٹ کے باوجود بدقسمتی سے پرفارم نہیں کرسکے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔