- کراچی کے جنوب مشرق میں ہوا کا کم دباؤ؛ ساحلی علاقہ متاثرہونے کا امکان نہیں
- شان مسعود کو ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سے ہٹائے جانے کا امکان
- انٹرا پارٹی الیکشن نظرثانی میں تاخیری حربے استعمال کیے جارہے ہیں، چیف جسٹس
- شان مسعود ابتدائی 6 ٹیسٹ میچز ہارنے والے پہلے پاکستانی کپتان بن گئے
- عمران خان توشہ خانہ نااہلی کیس؛ وکیل الیکشن کمیشن کو تیاری کیلیے 2 ہفتوں کی مہلت
- پاکستان پہلی اننگز میں 500 سے زائد رنز بناکر ٹیسٹ اننگ سے ہارنے والی پہلی ٹیم بن گئی
- غزہ میں حماس کiساتھ جھڑپ میں اسرائیلی فوج کے 3 اہلکار ہلاک
- غزہ اور لبنان متاثرین کیلیے وزیر اعظم امدادی فنڈ قائم
- جعلی دستاویزات پر بیرون ملک سے آنے والا مسافر گرفتار
- ملتان ٹیسٹ میں اننگز سے شکست نے ایک اور بدترین ریکارڈ بنوادیا
- آئینی ترامیم کیلیے پی ٹی آئی ارکان کو 20کروڑ اور وزارتوں کی پیشکش ہو رہی، اسد قیصر
- فتنتہ الخوارج اور کالعدم تنظیم کے کارندے کی ہوشربا کال منظر عام پر آگئی
- روٹ کی ڈبل سینچری نے انہیں عظیم کھلاڑیوں کی فہرست میں لاکھڑا کیا
- ایف بی آر نے گریڈ 1 تا 4 ملازمین کی بھرتیاں روک دیں، نوٹی فکیشن جاری
- عمر ایوب، اسد قیصر، زین قریشی کی پشاور ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت منظور
- آئینی کمیٹی پر مشاورت کیلیے قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس شروع
- ملتان ٹیسٹ؛ انگلینڈ نے پاکستان کو اننگز اور 47 رنز سے شکست دیدی
- سیاسی مخالفت میں طالبان کا طریقہ اپنانے والوں سے سلوک بھی ویسا ہی ہوگا، عظمی بخاری
- پاکستانی معاشرے کو اسلامی معاشرہ کیسے بنایا جایا
- ایف بی آر کا غیر منقولہ جائیداد کی قیمتوں میں 75فیصد تک اضافہ کا فیصلہ
اظہرعلی کے براجمان ہوتے ہی قیادت کی کرسی ہلنے لگی
کراچی: اظہر علی کے براجمان ہوتے ہی قیادت کی کرسی ہلنے لگی، سری لنکا سے سیریز مستقبل کا فیصلہ کرے گی جب کہ نتائج اور انفرادی کارکردگی اچھی نہ رہی تو بابر اعظم کیلیے راہ ہموار ہونے کا امکان ہے۔
آئندہ برس 19 فروری کو35 ویں سالگرہ منانے والے اظہر علی پر قسمت اچانک مہربان ہوئی، مینٹور مصباح الحق کے چیف سلیکٹرو ہیڈ کوچ بنتے ہی ان کا ستارہ چمک اٹھا، گذشتہ کچھ عرصے سے غیرمعیاری کارکردگی کے باوجود انھیں منصبِ قیادت پر بٹھا دیا گیا،وہ آسٹریلیا سے سیریز کے دونوں ٹیسٹ میں بطور بیٹسمین اور کپتان ناکام رہے لہٰذا بدترین شکستوں کا شکار ہونا پڑا۔75 ٹیسٹ میں 5731رنز بنانے والے اظہر علی 15.50 کی اوسط سے صرف 62 رنز ہی بنا سکے۔ گذشتہ 2 برس سے ان کی کارکردگی کا معیار خاصا پست رہا ہے۔
آسٹریلیا میں کارکردگی نے ٹیم مینجمنٹ اور پی سی بی حکام کیلیے خطرے کی گھنٹی بجا دی،ذرائع نے بتایا کہ سرفراز احمد کی برطرفی کے بعد مناسب آپشن نظر نہ آنے پر مصباح نے کپتانی کے لیے اظہر کا نام تجویز کیا تھا، مگر حالیہ دونوں ٹیسٹ میں وہ متاثر نہیں کر سکے۔
سری لنکا سے سیریز ان کے لیے آخری موقع ہوگی، اگر نتائج اچھے نہ رہے تو نہ صرف قیادت بلکہ ٹیم میں جگہ سے بھی ہاتھ دھونا پڑ سکتے ہیں، شان مسعود پہلے سے حکام کی نظروں میں موجود مگران کی کارکردگی بڑی ذمہ داری سونپنے سے روک رہی تھی۔
ماضی میں غیراعلانیہ نائب کپتان کی ذمہ داری نبھانے والے اسد شفیق پر حیران کن طور پر اب اس حوالے سے غور ہی نہیں ہوتا، بورڈ میں اس حوالے سے اتفاق پایا جاتا ہے کہ بابر اعظم کو تھوڑا تجربہ حاصل ہونے پر مختصر طرز کی طرح ٹیسٹ میں بھی قیادت سونپ دی جائے، اظہر علی اگر مطلوبہ نتائج نہ دے سکے تو بابراعظم کو ہی کپتان بنا دیا جائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔