کوٹے پر نوکری نہ ملنے کیخلاف معذورین کا احتجاج جاری

2 فیصد کوٹے پرعملدرآمد نہ کیے جانے کیخلاف پریس کلب کے سامنے تادم مرگ بھوک ہڑتال کا سلسلہ جاری رہا۔


Numainda Express October 30, 2013
یہ کیسی جمہوری حکومت ہے جس میں حق و انصاف نہیں مل رہا، مظاہرین۔ فوٹو : شاہد علی / ایکسپریس

سرکاری اداروں میں معذورین کی ملازمت کے لیے مختص دو فیصد کوٹے پر عملدرآمد نہ کیے جانے کیخلاف پریس کلب کے سامنے تادم مرگ بھوک ہڑتال کا سلسلہ جاری رہا۔

چھٹے روز بھوک ہڑتال پر بیٹھے افراد مطالبات کی منظوری کے لیے نعرے لگاتیرہے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ یہ کیسی جمہوری حکومت ہے جس میں حق و انصاف نہیں مل رہا جب کہ غریب مسلسل مہنگائی کے بوجھ تلے دبے جارہے ہیں، انھوں نے کہا کہ معذور افراد کے حوصلے بلند ہیں اور وہ اپنا جائز حق لے کر ہی دم لیں گے۔