سام سنگ گیلکسی ایس الیون میں 108 میگا پکسل کیمرہ اورایٹ کے ویڈیو فیچر

ویب ڈیسک  پير 9 دسمبر 2019
سام سنگ نے گیلکسی ایس الیون میں 108 میگا پکسل اور 8 کے ویڈیو سہولیات فراہم کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ فوٹو: فائل

سام سنگ نے گیلکسی ایس الیون میں 108 میگا پکسل اور 8 کے ویڈیو سہولیات فراہم کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ فوٹو: فائل

 لندن: اسمارٹ فون کے تیزی سے بدلتے ہوئے رحجانات پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ نے تقریباً حتمی طور پر کہدیا ہے کہ نئے سام سنگ فون میں بطورِ خاص کیمرے اور بیٹری کے نئے فیچر متعارف کراتے ہوئے 108 میگا پکسل کیمرہ پیش کرسکتی ہے۔ دوسری جانب یہ فون 8 کے ویڈیو شوٹ کرسکے گا۔

اسی فیچر کی وجہ سے  بیٹری کی صلاحیت کو بطورِ خاص بڑھایا گیا ہے اور اسے آئی فون کی مطابقت میں رکھا گیا ہے۔ دوسری جانب خود بلومبرگ ویب سائٹ نے بھی اس سے قبل 108 میگا پکسل کیمرہ سینسر کی خبر دی تھی۔ تاہم یہ ژیاؤمی جیسی کمپنی نے سی سی نائن پرو میں اسے نصب کیا ہے۔

سام سنگ گیلکسی ایس الیون کےپچھلے کیمرے میں تین عدد سینسر لگائے ہیں جن میں سے ایک الٹراوائڈ اینگل سے ویڈیو بناتا ہے، دوسرا سینسر پانچ گنا آپٹیکل زوم فراہم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ آگمنٹیڈ ریئلٹی سے بھرپور ایک اور فیچر ہے جو ویڈیو یا تصویر میں حقیقی رنگ بھرتا ہے۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ پہلی مرتبہ ’ٹائم آف فلائٹ‘ سینسر بنایا گیا ہے جو انفراریڈ روشنی کی بدولت منظر میں گہرائی شامل کرتا ہے۔

ایٹ کے ویڈیو کیا ہے؟

2017 کے پورے سال ہم نے فور کے ویڈیو والے کیمروں اور ڈسپلے کا ذکر سنا اور انہیں دیکھا۔ اب ایٹ کے جسے الٹرا ایچ ڈی ویڈیو بھی کہا جارہا ہے میں ڈسپلے کی تفصیل یا ریزولوشن 8000 پکسل سے بھی زیادہ ہوگی۔ 2020 میں ویڈیو ریکارڈنگ کا یہ ایک نیا پیمانہ ہے جس میں ویڈیو فریم کی چوڑائی  7680 اور لمبائی 4320 تک ہوگی ۔ یہ فیچر قدرتی مناظر کی ویڈیو اور وائلڈ لائف فلموں کو قدرے حقیقی رنگ دے گا۔

آئی فون الیون پرو میکس کی بیٹری صرف 4000 ایم اے ایچ کی ہے لیکن توقع ہے کہ سام سنگ کے نئے ماڈل میں 5000 ایم اے ایچ بیٹری موجود ہوگی۔ اس سے قبل گیلکسی ایس ٹین پلس کی دیرپا بیٹری کو بھی بہت سراہا گیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔