ایکسپریس نیوز کا پروگرام ’’نیوز کی مزاح‘‘ خبر اور سیاست کا بہترین امتزاج ہوگا

معاشرے میں سنسنی پھیلائی جارہی ہے،فاروق پریو،مزاح سے بھرپورشوز کی ضرورت ہے،’’نیوزکی‘‘منفردپروگرام ہوگا،عرفان موتی والا


Cultural Reporter October 31, 2013
ایسی بات جو غصہ میں نہیں کہی جاسکتی مزاح میں کہہ دی جائے پروگرام کا مقصد ہے، صفدر حیدر، ریحان جمال کی گفتگو۔

ایکسپریس میڈیا گروپ کی جانب سے ایکسپریس انٹرٹینمنٹ اور نیوز پر پیش کیے جانے والے پروگراموں کو ناظرین کی جانب سے ہمیشہ بے حد پزیرائی ملی ہے کیونکہ دنوں چینلز کی جانب سے عوام کی تفریح معلومات اور ان کی دلچسپی کو مد نظر رکھ پروگرام ترتیب دیے گئے۔

ان دنوں ایکسپریس نیوز اور انٹرٹینمنٹ پر متعدد ایسے پروگرام پیش کیے جارہے ہیںجو عوام میں بے حد مقبول ہیں اسی مقبولیت اور دلچسپی کو مد نظر رکھتے ہوئے مستقبل کے لیے اور بھی اچھے معیاری اور دلچسپ پروگراموں کی منصوبہ بندی کی گئی جس پر ان دنوں بہت تیزی سے کام ہورہا ہے، ایکسپریس نیوز کے لیے ان دنوںسیاست اور مزاح کے حوالے سے ایک پروگرام پیش کرنے کی تیاری ہورہی ہے جس میں تھیٹر اور ٹیلی وژن کے نامور مزاحیہ ادکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے، اس پروگرام کی ریکارڈنگ شروع ہوچکی ہے۔

''نیوز کی'' کے نام سے پیش کیے جانے والے اس پروگرام کو ریحان جمال نے تحریر کیا جب کہ اس پروگرام کے پروڈیوسرسینئر پروڈیوسر فاروق پریو ہیں، اس پروگرام کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق پریو نے کہا کہ معاشرے میں روز بروز تلخیاں پیدا ہور ہی ہیں، مختلف نیوز چینلز سے سنسنی پھیلائی جارہی ہے لیکن ایسا ہے نہیں جس طرح اسے پیش کیا جارہا ہے یا ہم دیکھ رہے ہیں، اس دور میں ہمیں مزاح چاہیے لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں دے سکیں۔



ہم نے عید کے موقع دو پروگرام اسی نوعیت کے پیش کیے تھے جسے بے حد پسند کیا گیا، اس پروگرا م کا مقصد یہ ہے ہم لوگوں کو اذیت اور ٹینشن سے نکالیں، اس تاثر کو ختم کرنے کے لیے یہ پروگرام شروع کیا جارہا ہے، ٹیلی ویژن کے ادکار عرفان موتی والا جو اس پروگرام میں اہم کردار ادا کررہے ہیں ان کا کہنا ہے کہ ایسے شو کی بہت ضرورت ہے جو نیوز اور مزاح کو ایک ساتھ لے کر چلے، ہم اپنے ناظرین کو بڑی سے بڑی خبر اس طرح مزاح کے انداز میں پیش کریں گے جو دیکھنے والوں پر گراں نہ گزرے یہ ایک منفرد شو ہوگا، تھیٹر سے شہرت حاصل کرنے والے ادکار صفدر حیدر نے کہا کہ ان حالات کی وجہ سے لوگ پریشان ہیں اس پروگرام کا مقصد لوگوں کو مزاح کے انداز میں وہ کچھ سمجھانا ہے جو بات ہم غصہ سے نہیں کہہ سکتے وہ اس پروگرام میں ہم بہت پیار سے کہہ سکیں گے تو شاید ان کی بات سمجھ میں آجائے، اور لوگ جاگ جائیں۔

باتوں سے بات نکلے اور باتوں سے خوشبو آئے یہ ایک مشن ہے لوگ اس پروگرام کو دیکھ کر بتائیں گے ہم اور کیا بہتر کرسکتے ہیں، ادکار رائٹر ریحان جمال نے کہا کہ سیاست ان حالات میں ہم پر مسلط ہوگئی ہے، ہر بات مذاق بن گئی ہے اسے مذاق کے طور پر ہی لیا جائے تاکہ لوگوں کی دل آزاری نہ ہو لوگوں کو ہنسانے کے لیے اسلام آباد کے کامیڈین ہی کافی ہیں، قوم کو دکھ دئے گئے ہیں سیاست داں نے دنیا میں ہمیں خوشی نہیں ناامیدی دی ہے، اس ڈرامے میں اہم کردار ادا کرنے والی ماڈل اور اداکارہ ماریہ خالد شفیع نے کہا کہ ان حالات میں کوئی اچھی بات سننے کو نہیں ملتی ہنسانے کے لیے غیر مناسب الفاظ ضروری نہیں، آسان سے الفاظ میں کامیڈی ضرور متاثر کرتی ہے یہ سیاسی پروگرام ضرور ہے لیکن اس کا آئیڈیا بہت اچھا ہے، ''نیوز کی'' کے فارمیٹ کو فنکاروں کی جانب سے بے حد سراہا گیا ان کا کہنا ہے ایکسپریس نیوز سے پیش کیا جانے والا یہ پروگرام عوام کے لیے بہت دلچسپ اور عمدہ تفریحی پروگرام ہوگا جس میں بامقصد انداز میں بہت سی ایسی باتیں کہی جائیں گی جو ہمارے معاشرے میں طنز یا مزاح کے انداز میں کہنا بہت مشکل ہوتا لیکن اس پروگرام میں بہت خوبصورتی سے ا نھیں پیش کیا جائے گا۔

مقبول خبریں