اسفندیار کا سیاسی معاملات کونجی طرف لے جانا غلط ہےاعظم ہوتی

اپنے بیٹے امیرحیدرکا مشکور ہوں جس نے میرے لیے راستہ کھول دیا، منحرف رہنما اے این پی


INP October 31, 2013
اپنے بیٹے امیرحیدرکا مشکور ہوں جس نے میرے لیے راستہ کھول دیا، منحرف رہنما اے این پی. فوٹو: فائل

WANA: اے این پی کے منحرف رہنما سینیٹر اعظم خان ہوتی نے کہا ہے کہ اسفندیار ولی میرے بیٹے امیر حیدر ہوتی کے کندھے پر بندوق رکھ کر سیاسی معاملات کونجی طرف لے جا رہے ہیںجو سراسر غلط ہے، میں اپنے بیٹے امیر حیدر کا مشکور ہوں جس نے میرے لیے راستہ کھول دیا ۔

اس سے پہلے میں ذاتی معاملات پر بات کرنے سے اجتناب برت رہا تھااب مجھے پورا حق حاصل ہے کہ میں اسفندیار سے اس کے نجی زندگی بارے کچھ سوالات کروں' میں یہ سوالات میڈیا کے ذریعے پوچھوںگا' اسفندیار کو ان سوالات کا جواب دینا ہوگا ورنہ پھر ان سوالات کا جواب میں خود دوں گا۔



بدھ کوامیر حیدر ہوتی کی پریس کانفرنس کے جو اب میں جاری اپنے بیان میں اعظم خان ہوتی نے کہا کہ قوم کو اسفندیار کے اخلاقی پستی کا اندازہ ہو جائے گا۔ابھی تک تو میں صرف اخبارات اور ٹی وی تک محدود ہوںلیکن اب بہت جلد پختونخوا کے کونے کونے میں اپنی آواز پہنچائوںگا۔

مقبول خبریں