- سندھ میں کتوں کے کاٹنے کی شکایت کیلئے ہیلپ لائن 1093 بحال
- کراچی: ڈکیتی کا جن قابو کرنے کیلیے پولیس کا ایکشن، دو ڈاکو ہلاک اور پانچ زخمی
- کرپٹو کے ارب پتی ‘پوسٹربوائے’ کو صارفین سے 8 ارب ڈالر ہتھیانے پر 25 سال قید
- گٹر میں گرنے والے بچے کی والدہ کا واٹر بورڈ پر 6 کروڑ ہرجانے کا دعویٰ
- کرپٹو کرنسی فراڈ اسکینڈل میں سام بینک مین فرائڈ کو 25 سال قید
- کراچی، تاجر کو قتل کر کے فرار ہونے والی بیوی آشنا سمیت گرفتار
- ججز کے خط کی انکوائری، وفاقی کابینہ کا اجلاس ہفتے کو طلب
- امریکا میں آہنی پل گرنے کا واقعہ، سمندر سے دو لاشیں نکال لی گئیں
- خواجہ سراؤں نے اوباش لڑکوں کے گروہ کے رکن کو پکڑ کر درگت بنادی، ویڈیو وائرل
- پی ٹی آئی نے ججز کے خط پر انکوائری کمیشن کو مسترد کردیا
- عدالتی امور میں ایگزیکٹیو کی مداخلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، فل کورٹ اعلامیہ
- وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
- نوڈیرو ہاؤس عارضی طور پر صدرِ مملکت کی سرکاری رہائش گاہ قرار
- یوٹیوبر شیراز کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات
- حکومت کا بجلی کی پیداواری کمپنیوں کی نجکاری کا فیصلہ
- بونیر میں مسافر گاڑی کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق
- بجلی 2 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا
- حکومت نے 2000 کلومیٹر تک استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کرنے کی اجازت دیدی
- کراچی: ڈی آئی جی کے بیٹے کی ہوائی فائرنگ، اسلحے کی نمائش کی ویڈیوز وائرل
راولپنڈی اسٹیڈیم کے گرد سخت حفاظتی حصار قائم
راولپنڈی: راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے گرد سخت حفاظتی حصار قائم کردیا گیا جب کہ میچ کے دوران فوج، رینجرزاور پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے ادارے مستعد رہیں گے۔
پہلے ٹیسٹ کیلیے سیکورٹی اداروں نے اپنی تیاریاں مکمل کرلی ہیں، ٹیموں کے روٹس اور اسٹیڈیم کے اطراف میں ہر نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھتے ہوئے چیکنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے، فوج، رینجرز اور پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار اپنی ڈیوٹیز سنبھالے ہوئے ہیں،میڈیا کے افراد کو بھی گذشتہ روز مکمل چھان بین کے بعد اسٹیڈیم آنے کی اجازت دی گئی۔
ساتھ لائے جانے والے سامان کو چیک کرنے کے بعد اسٹیکرز چسپاں کیے گئے،سری لنکن صحافیوں کو بھی طریقہ کار کے مطابق کلیئر کرنے کے بعد ہی آنے دیا گیا، بدھ کو میچ دیکھنے کیلیے آنے والے شائقین کوداخلے سے قبل سیکیورٹی مراحل سے گزرنا ہوگا،گذشتہ روز ٹیموں کی آمدو رفت کے موقع پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔
بدھ کو بھی میٹروبس کے شیڈول میں تھوڑی تبدیلی ہوگی، ان مسائل کے باوجود بیشتر شہریوں نے کسی ناگواری کے بجائے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ملک میں ٹیسٹ کرکٹ کی بحالی کا آغاز راولپنڈی سے ہو رہا ہے،پی ایس ایل کے میچ پاکستان میں ہونگے تو ایک بار پھر رونقیں لگ جائیں گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔