ہم خوش ہیں پاکستان میں ہمارا بہت خیال رکھا جا رہا ہے، سری لنکن کپتان

ویب ڈیسک  بدھ 11 دسمبر 2019
دیگر ممالک کے مقابلے میں پاکستان میں ہمیں بہت اچھے طریقے سے خوش آمدید کہا گیا، کروناتنے - فوٹو: پی سی بی

دیگر ممالک کے مقابلے میں پاکستان میں ہمیں بہت اچھے طریقے سے خوش آمدید کہا گیا، کروناتنے - فوٹو: پی سی بی

راولپنڈی: سری لنکن کپتان کرونا رتنے کا کہنا ہے کہ دیگر ممالک کے مقابلے میں پاکستان میں ہمیں بہت اچھے طریقے سے خوش آمدید کہا گیا۔

پہلے دن کے اختتام پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سری لنکن ٹیم کے کپتان کروناتنے کا کہنا تھا کہ جب پہلی گیند کھیلی تو بہت گھبرایا ہوا تھا لیکن وقت کے ساتھ ساتھ کھیل میں بہتری آتی گئی اور جیسے جیسے کھیل آگے بڑھا کھیلنے کا مزا آیا، اس پچ سے ہمیں بیٹنگ میں مدد ملی لیکن لنچ کے بعد پاکستان نے اچھا پرفارم کیا۔

کروناتنے نے کہا کہ آج ہمیں بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا، پاکستان کے کھلاڑی اچھے ہیں جب کہ ہمیں حکام کی جانب سے بہت اچھی سپورٹ ملی اور دیگر ممالک کے مقابلے میں پاکستان میں ہمیں بہت اچھے طریقے سے خوش آمدید کہا گیا اور بہت خیال بھی رکھا جارہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔