آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ، بابراعظم کی بادشاہت برقرار

ویب ڈیسک  جمعرات 12 دسمبر 2019
بولرز کی فہرست میں پاکستان کے عماد وسیم چوتھے اور شاداب خان آٹھویں نمبر پر موجود ہیں۔ فوٹو : فائل

بولرز کی فہرست میں پاکستان کے عماد وسیم چوتھے اور شاداب خان آٹھویں نمبر پر موجود ہیں۔ فوٹو : فائل

 دبئی: آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ کے مطابق بابراعظم بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں جب کہ بولنگ کے شعبہ میں عماد وسیم اور شاداب خان ٹاپ 10 میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔

آئی سی سی نے ٹی 20 کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے، رینکنگ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم 879 پوائنٹس کے ساتھ بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں، آسٹریلیا کے ایرون فینچ 810 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان 782 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں جب کہ بھارتی کے روہت شرما کی نویں اور ویرات کوہلی کی دسویں پوزیشن ہے۔

بولرز کی فہرست میں افغانستان کے راشد خان پہلے اور مجیب الرحمن دوسرے نمبر پر موجود ہیں، نیوزی لینڈ کے مچل سنٹنر تیسرے جب کہ پاکستان کے عماد وسیم چوتھے اور شاداب خان آٹھویں نمبر پر موجود ہیں۔

آل راﺅنڈرز کیٹگری میں کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی جگہ نہیں بنا سکا جب کہ افغانستان کے محمد نبی پہلے نمبر پر ہیں، آسٹریلیا کے گلین میکسویل دوسرے اور سین ولیم تیسرے نمبر پر ہیں۔

اسی طرح پاکستان 270 پوائنٹس کے ساتھ بدستور پہلے نمبر پر ہے، صرف ایک پوائنٹ کے فرق کے ساتھ آسٹریلیا دوسرے، انگلینڈ تیسرے، جنوبی افریقا چوتھے اور بھارت کی پانچویں پوزیشن ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔