ملک میں بجلی کا بحران حل ہوتا دکھائی نہیں دے رہانوید قمر

پاکستان میں بجلی روز بروز مہنگی ہو رہی ہے لیکن حکومت بجلی کی بحالی کے لیے کچھ نہیں کر رہی


Staff Reporter November 01, 2013
کے ای ایس سی کا رویہ عوام کے حق میں بہتر نہیں،سابق وفاقی وزیر۔ فوٹو: فائل

پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما وسابق وفاقی وزیر نوید قمر نے کہا ہے کہ ملک میں بجلی کا بحران حل ہوتا دکھائی نہیں دیتا البتہ بجلی مہنگی ہی ہورہی ہے۔

کے ای ایس سی کا رویہ عوام کے حق میں بہتر نہیں، وہ جمعرات کو سندھ اسمبلی میں صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے، نوید قمر نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ماضی سے سبق نہیں سیکھا اس لیے اب ان سے ایوان چلانا بھی مشکل ہو رہا ہے، انھوں نے کہا کہ پاکستان میں بجلی روز بروز مہنگی ہو رہی ہے لیکن حکومت بجلی کی بحالی کے لیے کچھ نہیں کر رہی، نوید قمر نے کہا کہ کے ای ایس سی کے حوالے سے عوام کی شکایتوں میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے، عوام کو کے ای ایس سی من مانے بل بھیج رہی ہے اس لیے ضروری ہے کہ اب کے ای ایس سی کی نجکاری کے سلسلے میں بحث کی جائے اور اس کا جلد فیصلہ کیا جائے گا۔