گمشدہ نیٹو کنٹینرز دہشت گردی کا باعث ہیںایازلطیف پلیجو

پیپلز پارٹی اور متحدہ نے مل کر دھاندلی کیلیے مرضی کی حلقہ بندیاں کیں، صدر قومی عوامی تحریک


Numainda Express November 02, 2013
سندھ کی جغرافیائی حدوں سے چھیڑ چھاڑ سندھ کے عوام کسی صورت میں بھی قبول نہیں کریں گے۔ ایازلطیف ۔ فوٹو: فائل

قومی عوامی تحریک کے صدر ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم نے ملی بھگت سے سندھ کے تاریخی اضلاع، تعلقوں اور یونین کونسلوں کو توڑ کر اپنی مرضی کی حلقہ بندیاں کروائی ہیں اور شہر و گاؤں کے جغرافیائی حسن کو خراب کر کے بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کرنے کی ایک سازش کی ہے۔

انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی، سامراجی آقاؤں کو خوش کرنے کے لیے سندھ کے معدنی وسائل فروخت کرنے کی سازش کر رہی ہے۔ سندھ کی جغرافیائی حدوں سے چھیڑ چھاڑ سندھ کے عوام کسی صورت میں بھی قبول نہیں کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ کراچی سمیت ملک میں جاری دہشت گردی کا سب سے بڑا سبب 19ہزار جدید اسلحہ سے بھرے نیٹو کینٹرز کی گمشدگی ہے۔



کیوں کہ ان میں موجود ہتھیاروں کو ایک منظم سازش کے تحت دہشت گردوں کے حوالے کیا گیا جو اس جدید اسلحہ سے بے گناہ لوگوں کا خون بہارے ہیں۔ علاوہ ازیں قومی عوامی تحریک کے ترجمان کے مطابق مرکزی سیکریٹری جنرل انور علی سومرو کی قیادت میں کارکنان نے تعلقہ قاسم آباد کی نئی حلقہ بندیوں اور قاسم آباد کو حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کا حصہ نہ بنائے جانے کے خلاف دھرنا بھی دیا۔