عثمان شنواری کی کراچی ٹیسٹ میں شرکت مشکوک

زبیر نذیر خان  منگل 17 دسمبر 2019
عثمان شنواری جمعرات سے شروع ہونے والے میچ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے، فوٹو: فائل

عثمان شنواری جمعرات سے شروع ہونے والے میچ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے، فوٹو: فائل

 کراچی: سری لنکا کے خلاف  کراچی ٹیسٹ میں فاسٹ بولرعثمان خان شنواری کی شمولیت کا امکان نہیں۔

عثمان شنواری انفیکشن اور بخارکا شکار ہیں، سندھ حکومت کے محکمہ صحت کی جانب سے مقامی ہوٹل میں قائم اسپتال میں داخل عثمان شنواری کا معائنہ کرنے کے بعد ان کو ضروری ادویات تجویز کی گئیں اورمکمل آرام کا مشورہ دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق عثمان شنواری جمعرات سے شروع ہونے والے میچ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔