مشرف کے خلاف فیصلہ غیر آئینی ہی نہیں متعصبانہ بھی ہے، اٹارنی جنرل

ویب ڈیسک  منگل 17 دسمبر 2019

 اسلام آباد: اٹارنی جنرل پاکستان انور منصور نے کہا ہے کہ خصوصی عدالت کا سابق آرمی چیف پرویز مشرف کے خلاف فیصلہ غیر قانونی اور غیر آئینی ہی نہیں بلکہ متعصبانہ بھی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پروگرام ’ٹودی پوائنٹ‘ میں منصورعلی خان سے بات کرتے ہوئے اٹارنی جنرل انور منصور کا کہنا تھا کہ خصوصی عدالت کا سابق آرمی چیف پرویز مشرف کے خلاف فیصلہ غیر قانونی ہے، فیصلہ غیر آئینی ہی نہیں بلکہ متعصبانہ بھی ہے۔

اٹارنی جنرل  کا کہنا تھا کہ خصوصی عدالت کا فیصلہ درست نہیں، کسی بھی مرحلے پر آئین پرعمل نہیں ہوا، وفاقی حکومت نے شکایت کی منظوری ہی نہیں دی، جب کیس فائل کرنے کی منظوری کابینہ نے نہیں دی تو شکایت ہی غیر قانونی تھی پھر سزا کیسے قانونی ہوسکتی ہے؟ سزایافتہ لوگوں کو تو آپ نے باہر بھجوادیا ہے۔

انور منصور نے کہا کہ پرویز مشرف کے خلاف فیصلے پر اپیل دائر کرنے کا فی الحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا، اگر اپیل ہوئی تو اپیل میں غیرقانونی معاملے کی حمایت نہیں کروں گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔