دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان کےخلاف پریشر میں تھا پروٹیز کپتان کا اعتراف

میچ کے دوران بلے بازوں کی کارکردگی متاثرکن نہیں رہی لیکن کھلاڑی اگلے میچ میں کھلاڑی مایوس نہیں کریں گے، اے بی ڈویلیئر


AFP November 02, 2013
پاکستان کے پاس دنیا کے بہترین اسپن بالر موجود ہیں لیکن اس کے باوجود اگلے میچ میں اچھی پرفارمنس دیں گے، ڈویلیئر فوٹو؛فائل

جنوبی افریقہ کے کپتان اے بی ڈویلیئر نے اعتراف کیا ہےکہ پاکستان کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ کے دوران کھلاڑیوں کی بلے بازی پر پریشر میں تھا۔

دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان سے 66 رنز سے شکست کے بعد پروٹیز کے کپتان اے بی ڈویلیر نے کہاکہ میں یہ بات ایمانداری سے بول رہا ہوں کہ کھلاڑیوں کو دیکھتے ہوئے میں دباؤ میں تھا اور بری پرفارمنس پر جنوبی افریقہ کا کوئی بھی کپتان ہوتا وہ دباؤ میں ضرور ہوتا۔ انہوں نے کہاکہ جنوبی افریقا کی ٹیم کی قیادت کرنا میرے لئے اعزاز کی بات ہے اور کپتانی سے لطف اندوز بھی ہورہا ہوں جب کہ کھلاڑیوں کی جانب سے بھی اچھا ردعمل مل رہا خاص طور پر پاکستان کے خلاف اس دورے پر۔ اے بی ڈویلیئر نے کہاکہ دوسرے میچ کے دوران بلے بازوں کی کارکردگی متاثرکن نہیں رہی لیکن میں امید کرتا ہوں کہ اگلے میچ میں کھلاڑی مایوس نہیں کریں گے۔

اس موقع پر اے بی ڈویلیئر نے پاکستانی اسپنرز کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کے 2 اسپن بالر دنیا کی ون ڈے ریننگ میں ٹاپ 5 میں شامل ہیں لیکن اس کے باوجود ہمارے حوصلے بلند ہیں اور مجھے امید ہے کہ اگلے میچ میں ہماری پرفارمنس بہترین ہو گی۔