وزیر اعظم کی نااہلی کیلیے دائر درخواست پر سماعت آج ہوگی

نمائندہ ایکسپریس  جمعرات 19 دسمبر 2019
عمران خان کے بیان سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوتے ہیں، سلیم اللہ خان۔ فوٹو : فائل

عمران خان کے بیان سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوتے ہیں، سلیم اللہ خان۔ فوٹو : فائل

 اسلام آباد:  وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کیلیے دائر درخواست پر سماعت آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوگی۔

عمران خان کی نااہلی کیلیے دائر درخواست پر سماعت آج اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کریں گے۔ سلیم اللہ خان کی جانب سے دائردرخواست میں کہاگیاہے کہ عمران خان کے بیان سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوتے ہیں، استدعاہے کہ آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت عمران خان کو نا اہل قرار، آئینی دفتر سے برخاست کیا جائے ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔