عائشہ فاروقی دفتر خارجہ کی نئی ترجمان مقرر

عائشہ فاروقی امریکی شہر ہیوسٹن میں بطور قونصل جنرل اپنی ذمہ داریاں سرانجام دے رہی تھیں، نوٹی فکیشن


ویب ڈیسک December 19, 2019
عائشہ فاروقی کو ڈاکٹر فیصل کے بعد ترجمان دفتر خارجہ تعینات کیا گیا ہے، نوٹی فکیشن۔ فوٹو:فائل

عائشہ فاروقی کو دفتر خارجہ کی نئی ترجمان مقرر کردیا گیا۔

ہیوسٹن میں پاکستان کی سابق قونصل جنرل عائشہ فاروقی نئی ترجمان دفترخارجہ مقرر کردی گئیں۔ اس حوالے سے باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے، عائشہ فاروقی نے بطور ترجمان دفتر خارجہ کا چارج سنبھال لیا ہے۔

عائشہ فاروقی امریکی شہر ہیوسٹن میں بطور قونصل جنرل اپنی ذمہ داریاں سرانجام دے رہی تھیں اور انہیں ڈاکٹر فیصل کے بعد ترجمان دفتر خارجہ تعینات کیا گیا ہے جب کہ ڈاکٹر فیصل کو جرمنی میں پاکستان کا سفیر تعینات کردیا گیا ہے۔