کل نیٹوسپلائی کی بندش کاحتمی اعلان کرینگےپرویزخٹک

وفاقی حکومت پرطالبان سے مذاکرات جاری رکھنے اورڈرون حملوں پرپابندی کیلیے زورڈالیں گے،وزیراعلیٰ پختونخوا


INP November 03, 2013
حملہ امن کی کوششوں کو نقصان پہنچانے اوربامقصد مذاکرات کاراستہ روکنے کے مترادف ہے فوٹو: فائل

وزیراعلی خیبرپختونخواپرویزخٹک نے کہاکہ طالبان اورحکومت مابین بامقصدمذاکرات جب شروع ہونے لگتے ہیں ڈرون حملے کرکے سبوتاژکردیے جاتے ہیں۔

اہم معاملے پرصوبائی اسمبلی کااجلاس (پیر کو) طلب کرلیا گیا ہے، حکومت اپوزیشن کواعتماد میں لیکرخیبرپختونخوامیں نیٹو سپلائی لائن کوبندکرنے کاحتمی اعلان کرے گی،وفاقی حکومت پر طالبان سے مذاکراتی عمل جاری رکھنے اور ڈرون حملوں پر پابندی لگوانے کیلیے زور ڈالیں گے،اسی ایک نکاتی ایجنڈے کونیٹوسپلائی کومشروط کریں گے۔ٹیلی فون پرنوشہرہ کے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ ڈرون حملہ اس وقت کیا گیاجب طالبان قیادت اور حکومتی مذکراتی ٹیم میں خفیہ مقام پرمذاکرات ہونے جارہے تھے۔



ایسے میں ڈرون حملہ خطے میں امن کی کوششوں کو نقصان پہنچانے اوربامقصد مذاکرات کا راستہ روکنے کے مترادف ہے،پیر کو صوبہ خیبر پختونخوا اسمبلی کااجلاس طلب کرلیاہے جس میں متفقہ قراردادکے ذریعے نیٹوسپلائی بند کرنے کیلیے حتمی اعلان کریں گے۔ انھوں نے کہاکہ اس ضمن میں خیبرپختونخوامیں تمام اپوزیشن جماعتوں کواعتمادمیں لیاجائے گا اور خیبر پختونخوا میں نیٹوسپلائی کوڈرون حملوں کے ساتھ مشروط کریں گے اور وفاقی حکومت کوبامقصدمذاکرا ت کاعمل شروع کرانے اورڈرون حملوں پرمکمل پابندی عائدکروانے کیلیے ایک ڈیڈلائن دیں گے۔