ایشز سیریز انگلش بولنگ کوچ ڈیوڈ سیکر ہاٹ اسپاٹ استعمال کرنے کے حامی

کرکٹ آسٹریلیا کے آفیشل پارٹنر چینل 9 نے ڈی آر ایس ٹیکنالوجی لسٹ سے متنازع ہاٹ اسپاٹ کو خارج کردیا تھا


Sports Desk November 04, 2013
اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ حال ہی میں کھیلی گئی ایشز سیریز میں کچھ چیزیں غلط رہی ہیں ،ڈیوڈ سیکر ۔ فوٹو: فائل

انگلینڈ کے بولنگ کوچ ڈیوڈ سیکر کا کہنا ہے کہ اگر ایشز سیریز میں ہاٹ اسپاٹ کو استعمال کیا گیاتو ہم اس کا خیرمقدم کریں گے۔

واضح رہے کہ کرکٹ آسٹریلیا کے آفیشل پارٹنر چینل 9 نے ڈی آر ایس ٹیکنالوجی لسٹ سے متنازع ہاٹ اسپاٹ کو خارج کردیا تھا تاہم ابھی تک سنکو میٹر کے استعمال کا فیصلہ نہیں کیا گیا جس سے بعض رپورٹس میں یہ امکان ظاہر کیا گیا کہ ہاٹ اسپاٹ کو استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اس بارے میں ڈیوڈ سیکر کا کہنا ہے کہ ہم اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ حال ہی میں کھیلی گئی ایشز سیریز میں کچھ چیزیں غلط رہی ہیں مگر مجموعی طور پر ہاٹ اسپاٹ سے درست فیصلے ہوئے اور ہم اس کے دوبارہ استعمال کا خیرمقدم کرینگے۔