حکمراں ٹولہ ن لیگ کی مقبولیت سے گھبرا گیا ہے سلیم ضیا

پارٹی رہنما غلام ربانی کے گائوں پر دھاوا بولنے والی پولیس پارٹی کو معطل کیا جائے۔


Staff Reporter September 03, 2012
پارٹی رہنما غلام ربانی کے گائوں پر دھاوا بولنے والی پولیس پارٹی کو معطل کیا جائے

پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے جنرل سیکریٹری سلیم ضیا، صوبائی سیکریٹری اطلاعات علی اکبر گجر، سیکریٹری مالیات رانا احسان، صوبائی رہنما عصمت انور محسود، اسرار شاہ مشوانی، بلال اعجاز شفیع، حاجی چن زیب و دیگر نے ایک مشترکہ بیان میں مسلم لیگ (ن) قاضی احمد کے رہنما غلام ربانی کے گائوں ہبیری پر پولیس چھاپے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمراں ٹولہ مسلم لیگ (ن) کی سندھ میں مقبولیت سے گھبرا کر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما غلام ربانی کے گائوں ہبیری پر 4 ڈی ایس پیز کی قیادت میں 20 سے زائد موبائلوں میں سوار پولیس اہلکاروں نے غیر قانونی یلغار کرکے پردہ دار خواتین کے ساتھ بد تمیزی کی اور گائوں کے بزرگوں اور بچوں کو زبردستی پولیس موبائلوں میں بٹھا کر لے گئی، انھوں نے کہا کہ پولیس حکام پیپلز پارٹی کے مقامی رہنمائوں سے ہدایات لیتے رہے اور مسلم لیگ(ن) کے رہنما غلام ربانی سے متعلق پوچھتے رہے مسلم لیگ (ن) سندھ کی صوبائی قیادت نے قاضی احمد کے گائوں ہبیری پر پولیس کے چھاپے کی شدید مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ پولیس افسران کو فوری معطل کیا جائے ورنہ مسلم لیگ ن سخت احتجاج کرے گی۔