ریشم نے اپنی شادی سے متعلق خبروں کی تردید کردی

خبریں زیر گردش ہیں کہ ریشم 2020ء میں کاروباری شخصیت سے شادی کرنے جا رہی ہیں


ویب ڈیسک December 24, 2019
افواہیں زیر گردش ہیں کہ ریشم 2020 میں بزنس مین سے شادی کرنے جا رہی ہیں۔ فوٹو: فائل

لاہور: ڈرامہ اور فلم اداکارہ ریشم نے اپنی شادی سے متعلق زیر گردش خبروں کی تردید کردی۔

پاکستانی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی ریشم اب ڈراموں میں بھی فن کا اظہار کرتی نظر آرہی ہیں آئے دن اُن کی شادی کے حوالے سے افواہیں زیر گردش رہتی ہیں۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/B4ILZpFgDln/"]

ریشم کی شادی سے متعلق ایک بار پھر ان خبروں نے زور پکڑ لیا ہے اور اس بار یہ کہا جا رہا ہے کہ اداکارہ اگلے سال یعنی 2020ء میں ایک کاروباری شخصیت سے شادی کرنے جا رہی ہیں، اس حوالے سے ڈان نیوز اور پرو پاکستانی نامی ویب سائٹ نے شادی کی تصدیق کی ہے۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/B1Toy9pAuUA/"]

دوسری جانب ریشم شادی کی خبروں پر خاموش نہ رہیں انہوں نے انٹرٹینمنٹ نامی ویب سائٹ کو دیئے گئے انٹرویو میں شادی کی خبروں کو افواہ قرار دیتے ہوئے شادی کی تردید کی ہے۔

مقبول خبریں