گل پانڑا کی آواز میں عاطف اسلم کے گیت ’’ دل دیا گلاں‘‘ کی ویڈیو وائرل

’ دل دیا گلاں میرا پسندیدہ گیت ہے جسے میں نے لائیو پرفارمنس کے دوران گایا ہے، گل پانڑا


ویب ڈیسک December 25, 2019
’ دل دیا گلاں میرا پسندیدہ گیت ہے جسے میں نے لائیو پرفارمنس کے دوران گایا ہے، گل پانڑا ۔ فوٹو: فائل

معروف گلوکارہ گل پانڑا کی آواز میں عاطف اسلم کے مشہور گیت ' دل دیا گلاں' کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔

گل پانڑا نے سماجی رابطے کی ایپ انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم کا مشہور ترین گیت ' دل دیا گلاں' گا رہی ہیں۔ سرخ لباس زیب تن کئے گل پانڑا نے جس پرسکون انداز کے ساتھ اپنی سریلی آواز کے ذریعے اس گانے کو گیا تو محفل میں سحر طاری ہو گیا۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/B6cuZGQgaA5/"]

گل پانڑا نے جاری کردہ ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں یہ بھی کہا کہ ' دل دیا گلاں میرا پسندیدہ گیت ہے جسے میں نے لائیو پرفارمنس کے دوران گایا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: 2018 میں بھی عاطف اسلم کا جادو بھارتیوں پر سر چڑھ کر بولتا رہا

واضح رہے کہ عاطف اسلم کی آواز میں گایا گیت 'دل دیا گلاں' 2017 میں ریلیز ہونے والی فلم ' ٹائیگر زندہ ہے' میں بالی ووڈ اداکار سلمان خان اور کترینہ کیف پر فلمایا گیا تھا۔

مقبول خبریں