پاکستانی مزاح بھارت کے مقابلے معیاری ہےصفدرحیدر

ہمارے کامیڈین بھی اپنی ثقافت کو مد نظر رکھ کر کام کرتے ہیں، جب کہ بھارت میں ذومعنی مکالموں کااستعمال بہت زیادہ ہے


Cultural Reporter November 05, 2013
لوگ اچھے اور معیارے ڈرامے دیکھنے کے خواہش مند ہیں۔ فوٹو: فائل

HARIPUR: کراچی اسٹیج اور ٹیلی ویژن کے معروف مزاحیہ اداکار صفدر حیدر نے کہا پاکستان میں لکھا جانے والا مزاح بھارت کے مقابلے بہت معیاری ہے۔

جب کہ ہمارے کامیڈین بھی اپنی ثقافت کو مد نظر رکھ کر کام کرتے ہیں، جب کہ بھارت میں ذومعنی مکالموں کااستعمال بہت زیادہ ہے ۔اس وقت جب کہ ملک کا ہر شخص ذہنی اذیت میں مبتلا ہے ہمیں انھیں اچھی تفریح فراہم کرنے کے لیے ایسے ڈرامے پیش کرنے چاہیئں جو ان کو سکون پہنچا سکیں اور انھیں ہنسنے کا مواقع ملے ، یہ بات انھوں نے ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے کہی،انھوں نے ایکسپریس نیوز سے پیش کیا جانے والا پروگرام''نیوز کی'' کو عوام کی جانب سے زبردست پزیرائی ملی ہے۔

اس پروگرام کو فارمیٹ لوگوں کو پسند آیا گو کہ ابھی اس پروگرام کی ابتداء ہے لیکن عوامی سطح پر اسے سراہا گیا ہے۔ ہمیں ایسے ہی پروگراموں کی ضرورت ہے جو ناظرین کو تفریح کے ساتھ معلومات بھی دیں سکیں،انھوں نے کہا تھیٹر کی بحالی کے لیے ہم سب کوششیں کررہے ہیں لوگ اچھے اور معیارے ڈرامے دیکھنے کے خواہش مند ہیں اگر ہم انھیں ان کے مزاج کے مطابق ڈرامے دکھانے میں کامیاب ہوجاتے ہیں توکراچی میں تھیٹر ایک بار پھر عوام کی توجہ حاصل کرسکتا ہے۔

مقبول خبریں