بیلی بھی انگلینڈ کیخلاف ایشز سیریز کھیلنے کی خواہش زبان پر لے آئے

بیلی نے گذشتہ سیزن میں 14 شیفلڈ شیلڈ اننگز میں صرف 18 کی اوسط سے رنز بنائے۔


AFP November 05, 2013
فرسٹ کلاس کی پرفارمنس میرے آڑے نہیں آئے گی ۔ فوٹو: آئی سی سی / فائل

لاہور: آسٹریلوی بیٹسمین جارج بیلی بھی ایشز سیریز کھیلنے کی خواہش زبان پر لے آئے۔

وہ ٹوئنٹی 20کپتان ہیں، مائیکل کلارک کے انجرڈ ہونے کی وجہ سے دورۂ بھارت میں ایک روزہ ٹیم کی قیادت بھی انھوں نے کی۔ اب وہ ٹیسٹ کرکٹ میں بھی قدم رکھنا چاہتے ہیں،31 برس کی عمر کو پہنچنے کے باوجود وہ پانچ روزہ کرکٹ میں ڈیبیو نہیں کرپائے، اس کی بڑی وجہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں ناقص پرفارمنس ہے۔

انھوں نے گذشتہ سیزن میں 14 شیفلڈ شیلڈ اننگز میں صرف 18 کی اوسط سے رنز بنائے۔ بیلی نے کہاکہ میں ایشز سیریز کھیلنے کے لیے تیار ہوں، ابھی میری بھارت سے واپسی ہوئی اور میں بہترین فارم میں ہوں، فرسٹ کلاس کی پرفارمنس میرے آڑے نہیں آئے گی کیونکہ میں نے اب زیادہ بہتر انداز میں کھیلنا سیکھ لیا ہے۔