کامرہ حملہ ایئرفورس کے3 ملازمین کاکورٹ مارشل شروع

ظفرعباس، وسیم اقبال اورشاویزکامرہ بیس پر4 جدیدطیاروں کی تباہی کے مقدمے میں نامزدہیں


Numainda Express November 05, 2013
کورٹ مارشل کے لیے3الگ فوجی عدالتیں بنائی گئی ہیں۔فوٹو:فائل

کامرہ ایئر بیس میں دہشت گردی کی واردات میں اربوں روپے مالیت کے تباہ ہونے والے جدید4 ریڈارطیاروں کے مقدمے میں نامزد کیے جانے والے ایئرفورس کے 3 جونیئر ملازمین کے خلاف کورٹ مارشل کی عدالتی کارروائی شروع ہوگئی ہے۔

ان تینوں اہلکاروں سینئر ٹیکنیشن ظفر عباس،کارپورل ٹیکنیشن وسیم اقبال، جونیئر ٹیکنیشن شاویز کے خلاف کورٹ مارشل کے لیے3الگ فوجی عدالتیں بنائی گئی ہیں۔



تینوں اہلکاروں کو باضابطہ طور پر چارج شیٹ کر دیا گیا ہے۔ ملزم ظفر عباس کے وکیل کرنل ریٹائرڈ انعام الرحیم ایڈووکیٹ نے عدالت میں درخواست دائر کی کہ اس کیس کے بارے میں انکوائری کی رپورٹ ملزم کو دی جائے۔