روپے کی قدر میں کمی اوپن مارکیٹ میں ڈالر 107 روپے 50 پیسے کا ہوگیا

انٹرا بینک میں ڈالر کی قیمت 25 پیسے اضافے سے 107 روپے 32 پیسے کی سطح پر آگئی۔


ویب ڈیسک November 05, 2013
ڈالر کی قدر میں اضافے کی بنیادی وجہ اس ماہ آئی ایم ایف کوادائیگیوں کا شیڈول اور گرتے ہوئے زرمبادلہ ذخائر ہیں، ماہرین فوٹو: فائل

پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 30 پیسے اضافے کے بعد 107 روپے 50 پیسے کا ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آج کاروبار شروع ہوتے ہی کچھ دیر میں بینکوں کے درمیان ڈالر کا لین دین 25 پیسے اضافے سے 107 روپے 32 پیسے کی سطح پر آگیا۔ انٹرا بینک میں ڈالر کی قدر میں اضافے کے اثرات اوپن مارکیٹ میں بھی محسوس کئے گئے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 30 پیسے اضافے کے بعد 107 روپے 50 پیسے کا ہوگیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قیمتوں میں اضافہ اور روپے کی قدر میں کمی کی بنیادی وجہ اس ماہ آئی ایم ایف کوادائیگیوں کا شیڈول اور گرتے ہوئے زرمبادلہ ذخائر ہیں۔