- لاہور؛ 13 ماہ کی بچی جنت گھر کے باہر سے اغوا
- پنجاب پولیس کو ایک ماہ میں 17لاکھ سے زائد غیرضروری کالز موصول
- اداروں کے خلاف مہم کی ماسٹر مائنڈ بشریٰ بی بی ہیں، مریم اورنگزیب
- کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار
- رنگ روڈ اسکینڈل کی تحقیقات میں عمران خان کے ساتھی اثر انداز ہوئے، نئی رپورٹ
- مودی نے حیدرآباد دکن کا نام بھی تبدیل کرنے کا عندیہ دیدیا
- کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش
- بجلی بحران؛ دس عدد ایل این جی کارگوز منگوانے کیلیے ٹینڈر جاری
- راجن پور میں مسافر بس میں خاتون کیساتھ زیادتی، کنڈیکٹر گرفتار
- کامن ویلتھ گیمز؛ پاکستانی ویمن کرکٹرز کا ڈوپ ٹیسٹ نہ کرنے کا فیصلہ
- شاہین شاہ آفریدی کے پی پولیس کے خیرسگالی سفیر مقرر
- امام الحق کا سمر سیٹ کاؤنٹی کے ساتھ معاہدہ
- دعا زہرا کی عمر 15 سے 16 سال کے درمیان ہے، میڈیکل رپورٹ
- پی ٹی آئی کا بشریٰ بی بی کی فون ٹیپنگ کے فرانزک ٹیسٹ کا مطالبہ
- پشاور میں خالی پلاٹ سے 11 سالہ بچی کی لاش برآمد
- 18 سالہ لڑکی کو تشدد کے بعد کیمیکلز سے جلا کر قتل کر دیا گیا
- لاپتا افراد کیس؛ اقدامات نہ ہوئے تو وزیراعظم پیش ہوجائیں، اسلام آباد ہائیکورٹ
- وزیر صحت کا عوام کو عید تعطیلات پر گھروں سے کم سے کم نکلنے کا مشورہ
- عمران خان نے الیکشن ایکٹ ترامیم سپریم کورٹ میں چیلنج کردیں
- پنجاب: 20 سر اور ایک ’’پگ‘‘ کی جنگ
پاک بنگلادیش کرکٹ محاذ پر جمی برف پگھلنے کاامکان

2023 کے بعد والے عالمی ایونٹس پرتبادلہ خیال کیا جائے گا،نظام الدین۔ فوٹو : فائل
ڈھاکا: پاک بنگلادیش کرکٹ محاذ پر جمی برف پگھلنے کا امکان پیدا ہوگیا۔
پاکستان اوربنگلادیش کی جانب سے رواں ماہ شیڈول ٹور کے حوالے سے اپنے موقف پر سختی سے جم جانے کی وجہ سے سیریز خدشات کی زد میں ہے،ایسے میں احسان مانی کے بنگلہ دیش جانے کا پروگرام سامنے آ گیا تاہم وہ بطور چیئرمین پی سی بی نہیں بلکہ آئی سی سی کمرشل اور فنانس ہیڈ کے طور پر آرہے ہیں۔ اس ٹور میں ان کے ساتھ کرکٹ کی عالمی گورننگ باڈی کے چیف ایگزیکٹیو مانو ساہنی بھی ہوں گے۔
اگرچہ یہ ٹور مکمل طور پر آئی سی سی معاملات پر ہوگا مگر سائیڈ لائن میں احسانی مانی کی بی سی بی حکام سے ملاقاتوں میں کرکٹ محاذ پر جمی برف بھی پگھل سکتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق بی سی بی نے آئی سی سی حکام کو بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے 17 جنوری کو شیڈول فائنل کیلیے مدعو کیا تھا،ابھی یہ بات یقین سے نہیں کہی جاسکتی کہ ساہنی اور مانی پر مشتمل 2 رکنی ٹیم میچ دیکھنے جائے گی یا ان کی کسی اور دن آمد طے ہے۔
بی سی بی آفیشل نظام الدین نے میڈیا کو بتایاکہ یہ وفد آئی سی سی کے 2033 کے بعد شیڈول ایونٹس پر بات چیت کی غرض سے آ رہا ہے،اس کا مقصد کمرشل رائٹس کیلیے ٹینڈر جاری کرنے کی کارروائی کا آغاز ہے، یہ کونسل کی جانب سے معمول کا ایک دورہ ہے۔
یاد رہے کہ ساہنی کو گذشتہ برس اپریل میں ڈیو رچرڈسن کی جگہ آئی سی سی کا چیف ایگزیکٹیو مقرر کیا گیا تھا، ان کا تعلق بھارت سے ہی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔