امریکی قومی سلامتی کیلئے پاکستان کا فوجی تربیتی پروگرام بحال کردیا ایلس ویلز

پاکستان کے لیے مجموعی امریکی فوجی امداد بدستور معطل رہے گی، ایلس ویلز


ویب ڈیسک January 04, 2020
پاکستان کے لیے مجموعی امریکی فوجی امداد بدستور معطل رہے گی، ایلس ویلز

امریکا نے پاکستان کیلئے انٹرنیشنل ملٹری ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ پروگرام دوبارہ بحال کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرامریکی نائب سیکریٹری ایلس ویلزکی جانب سے ٹوئٹ کیا گیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ مشترکہ ترجیحات کے حوالے سے فوجی تعاون اور امریکی قومی سلامتی کو مضبوط کرنے کیلئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کیلئے بین الاقوامی فوجی تعلیم و تربیت پروگرام دوبارہ بحال کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا کا پاکستان کیلیے 'ملٹری ٹریننگ پروگرام' کی بحالی کا اعلان

ایلس ویلز نے مزید کہا کہ پاکستان کے لیے مجموعی امریکی فوجی امداد بدستور معطل رہے گی۔

https://twitter.com/State_SCA/status/1213233877512314880




واضح رہے کہ گزشتہ 10 برس سے پاکستان اور امریکا کے درمیان فوجی تعاون میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والا پروگرام ' آئی ایم ای ٹی' ایک سال سے معطل تھا تاہم صدر ٹرمپ اور وزیر اعظم عمران خان کے درمیان رواں سال ہونے والی ملاقاتیں رنگ لے آئیں اور ٹریننگ پروگرام میں پاکستان کی شرکت پر عائد پابندی اُٹھالی گئی۔