نرگس پر فلم ’’نصیبو‘‘ میں فلمایا جانے والا گانا آئٹم سانگ بنادیا گیا

اداکارہ کے شوبز چھوڑنے پر سجاد رضوی نے بطور ہدایتکار دعا قریشی کو کاسٹ کرکے فلم مکمل کی


Cultural Reporter November 08, 2013
گانے کو فلم کی تشہیر کے لیے استعمال کیا جارہا ہے۔ فوٹو: فائل

اداکارہ نرگس پر فلم ''نصیبو'' میں فلمایا جانے والا گانے کو آئٹم سانگ کا نام دیدیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق ہدایتکار پرویز رانا نے تین سال قبل اداکارہ نرگس کو فلم ''نصیبو'' کے مرکزی کردار میں لے کر شروع کی تھی بعدازاں نرگس نے پچھلے سال شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرلی اور اس فلم کی باقی عکسبندی میں حصہ لینے سے انکار کردیا ۔



جس پر ہدایتکار پرویز رانا نے بھی اس پراجیکٹ سے علیحدہ ہوگئے اورکیمرہ مین سجاد رضوی نے ڈائریکشن کی ذمے داری سنبھالتے ہوئے نرگس کے کردار میں دعا قریشی کو لے کر کیمرہ کلوز کرلیا ہے جب کہ فلم میں نرگس پر فلمائے جانے والے گیت کو آئٹم سانگ کے طور پر شامل کرلیا ہے اور اسی گانے کو فلم کی تشہیر کے لیے استعمال کیا جارہا ہے۔

مقبول خبریں