دباؤ ختم میچ وننگ اننگز سے فاف ڈوپلیسی خود کو ہلکا پھلکا محسوس کرنے لگے

اس اننگز کے بعد میں خود کو 50 کلو گرام تک کم وزن محسوس کررہا ہوں۔ٹیسٹ کرکٹر


Sports Desk November 08, 2013
ناقص کارکردگی کی وجہ سے میں کافی پریشر میں تھا۔ فوٹو: فائل

پاکستان کے خلاف تیسرے ایک روزہ میچ میں فتح گر کارکردگی سے فاف ڈو پلیسی پر موجود دبائو ختم ہوگیا۔

ان کا کہنا ہے کہ اس اننگز کے بعد میں خود کو 50 کلو گرام تک کم وزن محسوس کررہا ہوں، ناقص کارکردگی کی وجہ سے میں کافی پریشر میں تھا مگر اب خود کو ہلکا پھلکا محسوس کرنے لگا، انھوں نے کہاکہ پاکستانی بولرز نے کافی خطرناک بولنگ کی اس لیے میں نے سنبھل کر ان کا سامنا کیا، میں نے گرین شرٹس کے ہاتھوں سے گیم چھیننے کی کوشش کی اور خوش قسمتی سے اس میں کامیاب بھی رہا۔