4 روزہ ٹیسٹ بکواس آئیڈیا، ایشین ٹیموں کے خلاف سازش ہے، شعیب اختر

اسپورٹس ڈیسک  منگل 7 جنوری 2020
بی سی سی آئی کے صدر ساروگنگولی ایک ذہین شخص اور وہ کبھی ٹیسٹ میچ کو مختصر نہیں ہونے دیں گے، سابق فاسٹ بولر۔ فوٹو: فائل

بی سی سی آئی کے صدر ساروگنگولی ایک ذہین شخص اور وہ کبھی ٹیسٹ میچ کو مختصر نہیں ہونے دیں گے، سابق فاسٹ بولر۔ فوٹو: فائل

کراچی:  پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے بھی 4 روزہ ٹیسٹ کو بکواس آئیڈیا اور  ایشین ٹیموں  کے خلاف سازش قرار دے دیا۔

شعیب اختر نے بھی 4 روزہ ٹیسٹ کو بکواس آئیڈیا اور  ایشین ٹیموں  کے خلاف سازش قرار دے دیا۔ انھوں نے کہا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ اور تمام کرکٹرز کو اس تجویز کے خلاف کھڑا ہونا چاہیے، خاص طور پر اسپنرز کو مخالفت کرنا چاہیے۔

شعیب اختر نے کہا کہ بی سی سی آئی کے صدر ساروگنگولی ایک ذہین شخص اور وہ کبھی ٹیسٹ میچ کو مختصر نہیں ہونے دیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔