سپریم کورٹ کا کرنل (ر) انعام الرحیم کو پیش کرنے کا حکم

ویب ڈیسک  پير 13 جنوری 2020
عدالت نے حکومت کی کرنل انعام کی رہائی کے خلاف درخواست پر ان کیمرہ سماعت کی استدعا مسترد کردی

عدالت نے حکومت کی کرنل انعام کی رہائی کے خلاف درخواست پر ان کیمرہ سماعت کی استدعا مسترد کردی

 اسلام آباد: سپریم کورٹ نے حکومتی حراست میں موجود لاپتہ افراد کے وکیل کرنل (ر) انعام الرحیم کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

سپریم کورٹ میں کرنل انعام رحیم کی رہائی کے خلاف حکومتی درخواست کی سماعت ہوئی۔

اٹارنی جنرل نے سر بمہر لفافے میں انعام رحیم کی گرفتاری کے حوالے سے رپورٹ پیش کرتے ہوئے درخواست کی کہ مقدمے کی سماعت ان کیمرہ کی جائے، یہ قومی سلامتی کا مسئلہ ہے، عدالت انعام رحیم کی رہائی کا مختصر فیصلہ معطل کردے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت نے کرنل (ر) انعام الرحیم کی رہائی کا حکم سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

جسٹس مشیر عالم نے کہا کہ چیزوں کو ڈراماٹائز نہ کریں، اس رپورٹ میں جو لکھا ہے وہ سب شائع ہوچکا ہے، لاہور ہائی کورٹ کا مختصر فیصلہ آیا ،لگتا ہے ابھی تفصیلی فیصلہ نہیں آیا، عدالت کے مختصر فیصلے پر عملدرآمد کریں، تفصیلی فیصلہ آنے دیں۔

عدالت نے حکومت کی کرنل انعام کی رہائی کے خلاف درخواست پر ان کیمرہ سماعت کی استدعا مسترد کرتے ہوئے اٹارنی جنرل کو کرنل انعام رحیم کو عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔