بنگلادیش کیخلاف سیریز کیلیے حارث رؤف بھی سلیکٹرز کی توجہ کا مرکز

ویب ڈیسک / عباس رضا  بدھ 15 جنوری 2020
مصباح الحق کی سربراہی میں سلیکشن کمیٹی کا اجلاس رواں ہفتے متوقع

مصباح الحق کی سربراہی میں سلیکشن کمیٹی کا اجلاس رواں ہفتے متوقع

بنگلادیش کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے حارث رؤف بھی سلیکٹرز کی توجہ کا مرکز بن چکے ہیں۔

ہیڈ کوچ وچیف سلیکٹر مصباح الحق کی سربراہی میں سلیکشن کمیٹی کا اجلاس رواں ہفتے متوقع ہے جس میں ممکنہ طورپر قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد اور  آسٹریلیا کی ٹی ٹوئنٹی لیگ بگ بیش میں دھوم مچانے والے حارث رؤف بھی ٹیم میں شامل کیا جاسکتا ہے۔

لاہور قلندرز نے پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن میں نوجوان فاسٹ بولر حارث رؤف کو متعارف کروایا تھا جو فرنچائز کے کوچ عاقب جاوید کی جانب سے ٹرائلز کے دوران دریافت کیا گیا تھا اور نوجوان پیسر بگ بیش کے حالیہ سیزن میں شاندار کارکردگی سے سب کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

واضح رہے بنگلہ دیش کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچ 24، 25 اور 27 جنوری کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔