امریکا ہوسٹن میں تقریب کے دوران فائرنگ 2 افراد ہلاک 22 زخمی

نامعلوم افراد نے فائرنگ کی، لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال پہنچادیا گیا، ملزمان کی تلاش شروع


AFP November 11, 2013
واقعہ ٹیکساس کی کاؤنٹی ہیرس کے مضافاتی علاقے سائپرس میں پیش آیا۔فوٹو: ایکسپریس نیوز /فائل

امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہوسٹن میں ایک تقریب کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد ہلاک جبکہ 22زخمی ہوگئے۔

اے ایف پی کے مطابق واقعہ ٹیکساس کی کاؤنٹی ہیرس کے مضافاتی علاقے سائپرس میں پیش آیا۔ سائپرس ایریا ہائی وے 290 اور ہوسٹن سٹی سے 25میل کے فاصلے پر واقع ہے۔



رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہوسٹن کی نواح میں ایک گھر میں تقریب جاری تھی کہ دو مشتبہ افراد نے اچانک فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دو افراد موقع پر ہلاک جبکہ 22 زخمی ہو گئے۔ واقعہ کے فوری بعد زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ پولیس نے مشتبہ ملزموں کی تلاش شروع کر دی ہے۔