فاٹا میں ڈرون حملے بند کرانے کیلیے ہر فورم پر آواز اٹھاؤں گی جمائما

فاٹاخصوصاً جنوبی وزیرستان کی وادی کانی گرم سے دلی لگاؤ ہے،جمائما گولڈ اسمتھ


INP November 11, 2013
ڈرون حملوں سے بے گناہ لوگ مررہے ہیں،امریکی عوام کو اس کاکوئی پتہ نہیں چلتا۔ فوٹو: فائل

NEW DELHI: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے کہاہے کہ قبائلی علاقوں میں ڈرون حملے بندکرانے کیلیے ہرفورم پرآوازاٹھاؤں گی، ڈرون حملوں پر بنائی جانیوالی ڈاکومنٹری کامقصدامریکی عوام کواصل صورتحال سے آگاہ کرنا تھا۔

انھوں نے اتوارکوجنوبی وزیرستان وادی کانی کے قبائلی ملک رفیع الدین برکی سے ٹیلیفون پر گفتگومیں کہا فاٹاخصوصاً جنوبی وزیرستان کی وادی کانی گرم سے انکادلی لگائوہے جوان کی سابقہ ساس شوکت خانم کاآبائی علاقہ ہے، میرے والدگولڈ اسمتھ نے بھی وادی کانی گرم کادورہ کیاتھا۔ جمائما نے کہا ڈرون حملوں سے بے گناہ لوگ مررہے ہیں،امریکی عوام کو اس کاکوئی پتہ نہیں چلتا، وادی کانی گرم کے مکانات کوحالیہ آپریشن میں کافی نقصان پہنچاہے، اس کے ازالے اوروادی کوپہلے سے بھی خوبصورت بنانے کیلئے بھرپورکوشش کروںگی۔