فواد چوہدری کے اعتراضات پرپنجاب حکومت کا ردعمل سامنے آگیا

فواد چوہدری کے 77 ارب روپے جاری کرنے کے اعدادوشماردرست نہیں، پنجاب حکومت


ویب ڈیسک January 17, 2020
حکومت پنجاب نے 15 جنوری تک اے ڈی پی کے 58 فیصد فنڈزجاری کئے۔ پنجاب حکومت

پنجاب حکومت نے فواد چوہدری کے اعتراضات کو مسترد کرتے ہوئے ترقیاتی فنڈزکی تفصیلات جاری کردیں۔

وفاقی وزیرفواد چوہدری کے اعتراضات پر پنجاب حکومت نے جاری کردہ ترقیاتی فنڈز کی تفصیلات پیش کردیں۔ میڈیا ایڈوائزر مسرت جمشید چیمہ کے مطابق 15 جنوری 2020 تک 179 ارب روپے کے ترقیاتی فنڈزریلیزکیے جاچکے ہیں، فواد چوہدری کے 77 ارب روپے جاری کرنے کے اعدادوشماردرست نہیں۔

پنجاب حکومت کے مطابق مجموعی طورپر350 ارب کا ترقیاتی بجٹ ہے جس میں سے 42 ارب پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ہیں۔ حکومت پنجاب نے 15 جنوری تک اے ڈی پی کے 58 فیصد فنڈزجاری کئے ہیں۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: فواد چوہدری پنجاب حکومت کی کارکردگی پر برس پڑے

واضح رہے کہ وفاقی وزیرفواد چوہدری نے تحریک انصاف کی کورکمیٹی کے اجلاس میں وزیراعلیٰ عثمان بزداراورپنجاب حکومت کی کارکردگی پرکڑی تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ پنجاب ڈلیورنہیں کرپا رہا جس کے باعث تحریک انصاف کومجموعی طور پر دباؤ کا سامنا ہے۔

مقبول خبریں