امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز آج اسلام آباد پہنچیں گی 

این این آئی  اتوار 19 جنوری 2020
ایلس ویلز وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت اعلیٰ حکام اور سول سوسائٹی کے ارکان سے ملاقات کریں گی۔ فوٹو : فائل

ایلس ویلز وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت اعلیٰ حکام اور سول سوسائٹی کے ارکان سے ملاقات کریں گی۔ فوٹو : فائل

اسلام آباد: امریکی معاون نائب وزیرِ برائے جنوبی و وسط ایشیائی امور ایلس ویلز آج دوروزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گی۔

امریکی معاون نائب وزیر امور ایلس ویلز آج دوروزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گی، دورہ پاکستان میں ایلس ویلز وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت اعلیٰ حکام اور سول سوسائٹی کے ارکان سے ملاقات کریں گی، جس میں دوطرفہ امور اور علاقائی معاملات زیرِ غور آئیں گے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔