بنگلا دیش کی ٹیم کل رات لاہور پہنچے گی

محمد یوسف انجم  منگل 21 جنوری 2020
مہمان ٹیم کو سخت سیکیورٹی حصار میں ائیرپورٹ سے ہوٹل پہنچایا جائے گا۔ فوٹو : فائل

مہمان ٹیم کو سخت سیکیورٹی حصار میں ائیرپورٹ سے ہوٹل پہنچایا جائے گا۔ فوٹو : فائل

 لاہور: بنگلا دیش کی ٹیم خصوصی چارٹرڈ فلائٹ سے کل رات 10 بجے ڈھاکہ سے لاہور پہنچے گی۔

بنگلا دیش بورڈ حکام نے اپنی آمد کے حوالے سے پی سی بی کو آگاہ کردیا ہے، مہمان ٹیم کو سخت سیکیورٹی حصار میں ائیرپورٹ سے ہوٹل پہنچایا جائے گا۔ مجوزہ پلان کے مطابق دونوں ٹیمیں جمعرات کی دوپہر ایک بجے قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس کریں گے۔

دونوں ٹیموں کے کپتانوں کی پریس کانفرنس اور سیریز کی ٹرافی کی رونمائی بھی شیڈول ہے۔ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی جمعے کو دوپہر 2 بجے کھیلا جائے گا۔ دوسرا میچ ہفتہ کو شیڈول ہے تیسرا اور آخری میچ پیر کو رکھا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔