جھمپیر گیسٹرو پھیل گیا 36 گھنٹے میں 3 افراد ہلاک

ہلاک شدگان میں کریم، بھاگی اور 3 سالہ بچہ شامل ہیں، علاقے میں ٹیم بھیج دی، حکام


Nama Nigar September 04, 2012
ہلاک شدگان میں کریم، بھاگی اور 3 سالہ بچہ شامل ہیں، علاقے میں ٹیم بھیج دی، حکام

جھمپیر اور نواح میں گیسٹرو کی وبا پھیل گئی،36 گھنٹوں کے دوران بچے سمیت 3افراد جاں بحق ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق جھمپیر شہر اور نواحی علاقوں میں گیسٹرو کی وبا شدت اختیار کرگئی، مرض میں مبتلا 3 سالہ ریحان علی خاصخیلی پیر کو جاں بحق ہوگیا۔

اس 36 گھنٹوں کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 3 ہوگئی ہے، اس سے قبل 25 سالہ کریم بخش پالاری اور 30 سالہ خاتون بھاگی بھی گیسٹروکا شکار ہوچکے ہیں۔

جھمپیر کے شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے وبا کی روک تھام کے لیے مناسب اقدامات نہیں کیے جبکہ محکمہ صحت کے افسر آغا افتخار کا کہنا ہے کہ ہم نے جھمپیر میں ٹیمیں بھیج دی ہیں جہاں پر گیسٹڑو کے کچھ مریض ہیں جن کا علاج جاری ہے۔

مقبول خبریں