شام میں اسکول وین پر گولہ گرنے سے 10 بچے جاں بحق 27 زخمی

واقعہ دمشق کے نواحی علاقے شارقی ضلع میں پیش آیا، وین بچوں کو لے کر واپس جا رہی تھی، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ


News Agencies November 13, 2013
باغیوں کے قومی اتحاد نے اپنے زیرقبضہ علاقوں کیلیے عبوری حکومت کے قیام کا اعلان کردیا، بینکر ایادالقدسی عبوری وزیراعظم منتخب, فوٹو؛فائل

شام کے دارالحکومت دمشق میں اسکول وین پرمارٹر گولے لگنے کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت 10بچے ہلاک جبکہ 27زخمی ہوگئے۔

شامی میڈیا کے مطابق دمشق کے نواحی علاقے شارقی ضلع میںبدقسمت بس کواس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ بچوں کو لے کراسکول سے واپس جا رہی تھی۔ مارٹرگولہ لگنے کے نتیجے میں بس ڈرائیورسمیت 10بچے جان کی بازی ہارگئے اور 27شدید زخمی ہوگئے۔ متعدد بچوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ ہے۔



دوسری طرف شامی باغیوں کے قومی اتحاد نے اپنے زیرقبضہ علاقوں کے لیے عبوری حکومت کے قیام کا اعلان کردیا ہے۔ بینکر ایاد القدسی کوعبوری وزیراعظم احمد طعمہ کے نمائندے کے طور پر منتخب کیا ہے۔ باغیوں کے جلا وطن قومی اتحاد کومغربی ممالک کی حمایت حاصل ہے۔