- اسرائیل نے امن کا پرچم لہرانے والے 2 فلسطینی نوجوانوں کو قتل کردیا
- حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی مشروط اجازت دے دی
- سائفر کیس میں امریکی ناظم الامور کو نہ بلایا گیا نہ انکا واٹس ایپ ریکارڈ لایا گیا، وکیل عمران خان
- سندھ ہائیکورٹ میں جج اور سینئر وکیل میں تلخ جملوں کا تبادلہ
- حکومت کا ججز کے خط کے معاملے پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان
- زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 8 ارب ڈالر کی سطح پر مستحکم
- پی ٹی آئی کا عدلیہ کی آزادی وعمران خان کی رہائی کیلیے ریلی کا اعلان
- ہائی کورٹ ججز کے خط پر چیف جسٹس کی زیرصدارت فل کورٹ اجلاس جاری
- اسلام آباد اور خیبر پختون خوا میں زلزلے کے جھٹکے
- حافظ نعیم کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے پر الیکشن کمیشن کو نوٹس
- خیبر پختونخوا کے تعلیمی اداروں میں موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان
- اسپیکر کے پی اسمبلی کو مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین سے حلف لینے کا حکم
- امریکا میں چاقو بردار شخص کے حملے میں 4 افراد ہلاک اور 5 زخمی
- آئی پی ایل؛ ’’پریتی زنٹا نے مجھے اپنے ہاتھوں سے پراٹھے بناکر کھلائے‘‘
- اسلام آباد میں ویزا آفس آنے والی خاتون کے ساتھ زیادتی
- اڈیالہ جیل میں عمران خان سمیت قیدیوں سے ملاقات پر دو ہفتے کی پابندی ختم
- توانائی کے بحران سے نمٹنے میں پاکستان کی مدد کرنا ترجیح میں شامل ہے، امریکا
- ہائیکورٹ کے ججزکا خط، چیف جسٹس سے وزیراعظم کی ملاقات
- وزیر اعلیٰ پنجاب کا مسیحی ملازمین کیلیے گڈ فرائیڈے اور ایسٹر بونس کا اعلان
- سونے کی عالمی ومقامی قیمتوں میں اضافہ
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو بھی مندی
کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو بھی مندی چھائی رہی جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس مزید 65.20 پوائنٹس کی کمی سے 42561.27 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔
پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں گزشتہ روز ٹریڈنگ کا آغاز منفی زون میں ہواجس کے باعث دوران ٹریڈنگ کے ایس ای 100 انڈیکس 42144 پوائنٹس کی نچلی سطح پرآ گیا۔
بعد ازاں سستے شیئرز کی خریداری شروع ہونے کے سبب مارکیٹ میں ریکوری آئی جس کے نتیجے میں مندی کے اثرات محدود ہوگئے لیکن مکمل طور پر زائل نہ ہوسکے اورمارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 65.20 پوائنٹس کی کمی سے 42561.27 پوائنٹس پر بند ہوا۔
اسی طرح کے ایس ای 30 انڈیکس 16.66 پوائنٹس کی کمی سے 19739.37 پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 174.31 پوائنٹس کی کمی سے 29561.63 پوائنٹس پر بند ہوا۔
گزشتہ روز مجموعی طور پر 352 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 139 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 189 میں کمی اور 24 میں استحکام رہا۔
بیشتر کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی آنے کے باعث مارکیٹ کے سرمائے میں 46 ارب 77 کروڑ 29 لاکھ روپے کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ گھٹ کر 79 کھرب 68 ارب 4 کروڑ 75 لاکھ روپے ہوگیا۔
بدھ کو 17 کروڑ 79 لاکھ 84 ہزار شیئرز کا کاروبار ہوا جومنگل کی نسبت 4لاکھ 17 ہزار شیئرز زائد ہے، قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے لحاظ سے گیٹرن انڈسٹریز کے حصص کی قیمت 22.93 روپے کے اضافے سے بڑھ کر499 روپے اورماری پٹرولیم کے حصص 15.84 روپے کے اضافے سے 1454.50 روپے ہوگئی جب کہ پاک ٹوبیکو اورمحمود ٹیکسٹائیل کے حصص کی قیمتوں میں باالترتیب 79 روپے اور 24 روپے کی کمی ہوئی جس سے پاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمت2150روپے اورمحمود ٹیکسٹائیل کے حصص کی قیمت 417ہزارروپے ہوگئی۔
نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ، میپل لیف، یونٹی فوڈزمیرٹ پیکیجنگ، ٹی آر جی پاک، پی آئی اے سی، بینک آف پنجاب، ال شہیر، اینگرو فرٹیلائز راور کے الیکٹرک کے شیئرز نمایاں رہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔