- حماس نے قطر اور مصر کی جنگ بندی کی تجویز مان لی
- سعودی ولی عہد ہر سطح پر پاکستان کی مدد کرنا چاہتے ہیں، وزیراعظم
- بلوچستان کے مسائل سیاسی ڈائیلاگ کے ذریعے حل ہونے چاہئیں، صدر مملکت
- کراچی سے بھارتی خفیہ ایجنسی کے 2 انتہائی خطرناک دہشت گرد گرفتار
- جسٹس بابر ستار کے خلاف مہم چلانے پر توہین عدالت کی کارروائی کا فیصلہ
- حکومت سندھ نے پیپلزبس سروس میں خودکار کرایہ وصولی کا نظام متعارف کرادیا
- سعودی ولی عہد کا رواں ماہ دورۂ پاکستان کا امکان
- سیاسی بیانات پر پابندی کیخلاف عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کیلئے قومی ٹیم کی نئی کِٹ کی رونمائی
- نازک حصے پر کرکٹ کی گیند لگنے سے 11 سالہ لڑکا ہلاک
- کے پی وزرا کو کرایے کی مد میں 2 لاکھ روپے ماہانہ کرایہ دینے کی منظوری
- چینی صدر کا 5 سال بعد یورپی ممالک کا دورہ؛ شراکت داری کی نئی صف بندی
- ججز کا ڈیٹا لیک کرنے والے سرکاری اہلکاروں کیخلاف مقدمہ اندراج کی درخواست دائر
- کراچی میں ہر قسم کی پلاسٹک کی تھیلیوں پر پابندی کا فیصلہ
- سندھ ؛ رواں مالی سال کے 10 ماہ میں ترقیاتی بجٹ کا 34 فیصد خرچ ہوسکا
- پنجاب کے اسکولوں میں 16 مئی کو اسٹوڈنٹس کونسل انتخابات کا اعلان
- حکومت کا سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے عبوری فیصلے پر تحفظات کا اظہار
- طعنوں سے تنگ آکر ماں نے گونگے بیٹے کو مگرمچھوں کی نہر میں پھینک دیا
- سندھ میں آم کے باغات میں بیماری پھیل گئی
- امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے پی ٹی آئی قیادت کی ملاقات، قانون کی حکمرانی پر گفتگو
’دانش جانتا تھا سکون صرف قبر میں ہے‘، ڈرامے کےاختتام پر وائرل پوسٹس
کراچی: پاکستان کے مقبول ترین ڈرامے ’’میرے پاس تم ہو‘‘ کی آخری قسط اور ڈرامے کے مرکزی کرداردانش کی موت نے سوشل میڈیا پر طوفان مچا رکھا ہے اور ڈرامے کے اختتام کو لے کر نہ صرف مزاحیہ پوسٹس بڑی تعداد میں شیئر کی جارہی ہیں بلکہ لوگ ان پوسٹس کے ذریعے ڈرامے کے المناک اختتام پر اپنی رائے کا بھرپور اظہارکرتے نظر آرہے ہیں۔
ہدایت کارو مصنف خلیل الرحمان قمر کے لکھے ہوئے ڈرامے’’میرے پاس تم ہو‘‘نے مقبولیت کے ریکارڈ توڑ دئیے۔ ڈرامے میں ہمایوں سعید ، عائزہ خان اورعدنان صدیقی نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔ ہمایوں سعید نے دانش نامی شخص کا کردار اداکیا تھا جو اپنی بیوی سے بہت محبت کرتا ہے تاہم اس کی بیوی مہوش(عائزہ خان) ایک امیر شخص اور پیسوں کے لیے اپنے شوہر کو دھو کا دے کر شہوار(عدنان صدیقی) کے ساتھ چلی جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ’’میرے پاس تم ہو‘‘کا آخری سین لکھتے ہوئے رورہا تھا
اس ڈرامے نے اور ڈرامے میں ادا کیے گئے مکالموں نے پاکستانیوں کو جذباتی طور پر اتنا متاثر کیا کہ ہر ہفتے ڈرامے کی نئی قسط نشر ہوتے ہی ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈنگ میں ہوتی تھی، یہی وجہ تھی کہ ڈرامے کا اختتام سسپنس میں رکھنے اور اس کی آخری قسط کو سینما میں ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور گزشتہ روز پاکستانیوں کی بڑی تعداد ڈرامے کا اختتام دیکھنے سینما پہنچی۔
’’میرے پاس تم ہو‘‘ کا اختتام ڈرامے کے مرکزی کردار دانش کی ہارٹ اٹیک سے موت پر ہوا جس نے لوگوں کو نہ صرف جذباتی کردیا بلکہ بہت سے لوگ ڈرامے کے اختتام سے ناخوش بھی نظر آئے۔ جب کہ گزشتہ روز ڈرامے کے حوالے سے لوگوں نے سوشل میڈیا پر مزاحیہ پوسٹس شیئرکرکے ڈرامے سے متعلق اپنے جذبات کا بھرپور اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: وہ تمام اداکارجنہوں نے ڈراما سیریل ’میرے پاس تم ہو‘ کو ٹھکرایا
ڈرامے کے اختتام اور دانش کی موت پر جو پوسٹ سب سے زیادہ وائرل ہوئی وہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بولے گئے ایک جملے پر بنائی گئی میم تھی ’’دانش جانتا تھا سکون صرف قبر میں ہے۔‘‘
Haven't seen a single episode but through the Breaking News was informed about Danish's death. May he RIP.#MerayPaasTumHo pic.twitter.com/sKIHp8OivG
— Safi Saif (@safisaif19) January 25, 2020
ڈرامے کے اختتام کے بعد لوگ اس فکر میں مبتلا نظر آئے کہ ’’میرے پاس تم ہو‘‘ کے بعد اب یہ قوم کیا کرے گی؟
ڈرامے کے اختتام پر ان لوگوں کو مایوسی ہوئی جو مہوش کے مرنے کا انتظار کررہے تھے لہٰذا انہوں نے اس طرح اپنا غصہ نکالا۔
People who were waiting for Mehwish’s death right now#MerayPaasTumHo pic.twitter.com/o2QsbE2XSY
— Arsalan (@Arsal_Says) January 25, 2020
سوشل میڈیا صارفین نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی بیماری اوردانش کی موت پر بھی مزاحیہ پوسٹس شیئر کیں۔
ڈرامے کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ایک مقامی چینل نے ڈرامے کے کرداردانش کی موت کی خبر اپنے چینل پر بریکنگ نیوز میں چلائی۔ ڈرامے کے حوالےسے شیئر ہونے والی پوسٹس میں سے یہ سب سے زیادہ وائرل ہونے والی پوسٹ تھی۔
کسی نے ڈرامے کے اختتام پر اپنی رائے دیتے ہوئے کہا دانش نے بے انتہا پیار کیا، وفا کی، کامیاب ہوا لیکن آخر میں اس نے ثابت کردیا کہ عمران خان صحیح ہے سکون صرف قبر میں ہے۔
کچھ لوگوں نے اتنا المناک اختتام لکھنے پر ڈرامے کے مصنف خلیل الرحمان قمر پر اس طرح اپنا غصہ نکالا۔
https://twitter.com/syma_sheikh/status/1221115601155956736
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔