ہیوسٹن امریکی شہری نے اپنے گھر کو وائٹ ہاؤس بنا ڈالا

63سا لہ رون ویڈ نے اوول آ فس کی ہو بہو نقل تیار کر نے میں 2لاکھ ڈالر سے زائد کی رقم خرچ کی۔


INP November 15, 2013
اس آفس کی تیاری میں صدارتی ہا ؤس کی اصلی یا دگا ر اشیا ء استعما ل کی گئی ہیں۔ فوٹو: فائل

امریکا کے صدر کا آفس وائٹ ہاؤس سے اٹھ کر ایک عام امریکی شہری کے گھر پہنچ گیا۔

ریاست ٹیکسا س کے ایک شہری نے اپنے گھر کے کمر ے کو مکمل طور پر صدارتی آ فس اوول ہا ؤس میں بد ل ڈالا۔ 63سا لہ رون ویڈ نے اوول آ فس کی ہو بہو نقل تیار کر نے میں سیکڑوں یا ہزاروں نہیں بلکہ دولاکھ ڈالر سے زائد کی رقم اور 4 سال کا عر صہ لگا یا ۔ یہ نقلی آفس کسی بھی طر ح اصلی اوول آ فس کے کم نہیں ۔ اس آفس کی تیار ی میں صدارتی ہا ؤس کی اصلی یا دگا ر اشیا ء استعما ل کی گئی ہیں جورون نے مختلف نیلامیوں سے حا صل کی ہیں۔